28th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )صحت وصفائی کی بہتری کے لئے مشینری کی درستگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی سبب ہم نے اس شعبے کو وسائل کی کمی کے باوجود درست رکھنے کے لئے اپنی اولین ترجیحات میں شامل کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کے ہمراہ لیاقت آ باد ورکشاپ کے دورے کے دوران کیا ۔ورکشاپ میں گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر سروس کے لئے کی جانے والے 200فٹ گہری بورنگ اور 2400گیلن پانی کی ٹنکی اور ملازمین کے لئے لگائے جانے والے الیکٹرک واٹر کولر کا معا ئنہ کیا ۔ بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے ورکشاپ کے اسٹور کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ورکشاپ انچارج نے کہا کہ چیئرمین کی جانب سے فراہم کی جانے والی ان سہولتوں کے بعد گاڑیوں کی سروس اور مینٹینس کا کام بہتر انداز میں کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور کی انجام دہی کے لئے مشینری کو درست انداز میں استعمال کیا جارہا ہے مرکزی شاہراہوں پر ہیوی مشینریز اور چھوٹی سٹرکوں پر لائٹ مشینر ی 
(Bob Cat)کا استعمال کیا جا رہا ہے اور وہ علاقے جہاں مشینری داخل نہیں ہوسکتی وہاں افرادی قوت استعمال کرکے صفائی ستھرائی کے امور انجام دئیے جارہے ہیں ورکشاپ کے عملے نے بتایا کہ معمولی نقائص کو ورکشاپ میں ہی درست کرکے
مشینری کو رواں دواں رکھا جاتا ہے۔



28th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release