1st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )6ملین کی آ بادی والے ضلع وسطی کے (Resources)دوسرے ڈسٹرکٹ کے مقابلے میں کافی کم ہیں ۔
ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئر مین سید شاکر علی کے ہمراہ 100روزہ صفا ئی مہم کے آ خری مرحلہ میں گلبرگ زون میں پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صفا ئی مہم کے دوران ہم نے اپنی مدد آ پ کے تحت کام کیا ،مہم کا پہلا ہدف کچرے کے ڈھیر تھے مہم کی ابتدا میں 6ماڈل یوسیز منتخب کی گئی جن میں یونین کونسل 12نیو کراچی ،یونین کونسل نمبر 4نارتھ کراچی ،یونین کونسل نمبر 18نارتھ ناظم آ با د ،یو نین کونسل نمبر 45ناظم آ با د ،یونین کونسل نمبر 42لیا قت آ با د ،یو نین کونسل نمبر 31گلبرگ میں صفا ئی ستھرائی اور دیگر ترقیاتی کام بھر پور انداز میں کئے گئے چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اس مہم کے دوران ضلع وسطی میں 2لاکھ 53ہزار ٹن کچرا اُٹھایا گیا یو سی 38,39,40لیا قت آ با د میں 8سالہ جمع کچرا صاف کیا گیا جبکہ 5لاکھ 10ہزار اسکوئر فٹ روڈ کارپیٹنگ کی گئی ،10ہراز 4سو لائٹس کی تنصیب کی گئی ،ضلع وسطی میں واقع 10پارکس کی تزئین و آ رائش اور پلے گراونڈز کو ہموار کیا گیا ،5اسکولوں میں بنیا دی ضروری کام کئے گئے چیئر مین بلدیہ وسطی نے مزید کہا کہ جب ہم نے بلدیہ وسطی کا چارج سنبھالا اُ س وقت 258مشینریز میں سے 68مشینریز کام کر رہی تھیں اب 149مشینریز کام کر رہی ہیں اور اگلے ہفتہ تک 29مشینریز مزیدOn Road ہونگی۔اس موقع پر وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ ہمیں وزارت بلدیات کی جانب سے کوئی سپورٹ حاصل نہیں مستقبل میں KMCہماری مدد کرنے جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے ہم دن رات ایک کر کے عوام کو بلدیا تی
سہولیات فراہم کریں گے۔




1st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release