2nd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے میدان اور پارکس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد کی گلیوں میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گندی گلیوں کا نام صاف گلیاں رکھیں تا کہ ذہنی طور پر عوام صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور گھروں کا کچرا بلدیہ وسطی کی جانب سے بنائی گئی کچراکنڈیوں میں ڈالیں انہوں نے کہا کہ سالوں سے جمع کچرا علاقہ مکینوں کے لئے باعث زحمت بنا ہوا تھا وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کریں انہوں نے کہا کہ 100روزہ صفائی مہم کامیابی سے ہمکنارہوگی اس موقع پرمتعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ دریں اثناء منتخب یوسیز میں گرین بیلٹس کی صفائی کاکام جاری ہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے محکمہء سینی ٹیشن اور محکمہء باغات کے باہمی تعاون سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ جبکہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی دستیاب گاڑیوں اور مشینریز کو بھی استعمال میں لایا جارہاہے۔ بلدیہ وسطی میں واقع تمام گرین بیلٹس کی صفائی، کوڑے کرکٹ کو ہٹانا اور سوکھے پیڑوں کی جگہ نئے پودوں کی شجرکاری بھی جاری ہے۔جبکہ100 روزہ صفائی مہم کے دوران ہزاروں ٹن کوڑے کا بیک لاگ اُٹھایا جاچکا ہے اور روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا بھی باقاعدگی سے اُٹھایا جارہا ہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور تمام عوامی اجتماعات کے جگہوں کو ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ 100 روزہ صفائی مہم سے عوام کے ذہن پر بہتر تاثرات پڑھ رہے ہیں اب خو د عوام بھی بلدیاتی نمائندوں کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھاتے نظر آرہے ہیں۔





2nd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release