2nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ہمارا مشن بلدیہ وسطی کی عوام کو بُنیادی سہولتیں اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے بلدیہ وسطی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی اُمنگوں کے مطابق تیز کیا جائے سڑکوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔ سڑکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے۔تاکہ شہریوں کو بلدیہ وسطی میں سفر کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد زون بلاکN میں نائٹ شفٹ میں جاری روڈ کارپیٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعدبلدیہ وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر ،اندرونی گلیوں کی استر کاری،گرین بیلٹس کی صفائی اور پارک کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزین و آرائش کے کام کو مکمل کرکے عوام کے حوالے کرنا شروع کردیا ہے تاکہ عوام کو صحت مند تفریح ماحول فراہم کیا جاسکے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی کو حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تاکہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے۔ 




2nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release