4th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )عیدالضحیٰ ہمیں اس عظیم واقعے کی یاد دلاتا ہے جب رب کریم نے اس بے مثال بندگی اور بے مثال سرفروشی سے خوش ہو کر قربانی کی سُنت کو قیامت تک آنے والے اہل ایمان کے لئے سُنت قرار دے دیا ، عید الاضحی ہمیں سنت ابراہیمی اور اللہ کی راہ میں قربانی کا درس دیتی ہے جبکہ انسانیت کے فلاح بہبود کے کاموں میں اپنے آرام کو نظر اندازکرنا بھی ایک طرح کی قربانی کے زمرے میںآتا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید الضحیٰ کے حوالے سے ضلع وسطی میں آ لائشیں اُ ٹھا نے کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ گرچہ وسائل محدود ہے اسکے باوجود بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مربوط حکمت عملی تیار کر لی تھی ۔جس میں محکموں کے باہمی رابطے اور مثبت حکمت عملی کے زریعے عید کے تینوں روز آلائشیں اُٹھانے کا کام کیا گیا ۔ اس ضمن میں ضلع وسطی میں آ لائشوں کو دفن کرنے کے لئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ،گلبرگ زون طارق گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا ،بلاک Tنارتھ ناظم آ با د میں ٹرنچیز کھودی گئیں اور ضلع وسطی میں 14کلیکشن پوائنٹ جس میں لیا قت آ با د میں 2،نارتھ ناظم آ با د میں 4،نیو کراچی میں 4،گلبرگ میں 4قائم کئے گئے ہیں واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے 1520سوزوکیوں ،68ٹریکٹر ٹرالیز ،30شہزور ٹرک ،15لوڈر، 75ڈمپرز استعمال کئے گئے اور 5ہزار لیبر روزانہ کی اجرت پر حاصل کی گئی ۔ساتھ ہی چاروں زونز میں کمپیلنٹ سینٹر قائم کئے گئے اور مرکزی کنٹرول سینٹر سخی حسن چورنگی پر قائم کیا گیا جو صبح سے لیکر رات گئے تک عوامی خدمات اور شکایات کو نمٹانے کے حوالے سے کام کرتے رہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے میڈیا کو مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے پہلے روز تقریباً ڈیڑھ لاکھ آلائشیں، دوسرے روزتقریباً ایک لاکھ دس ہزار اور تیسرے روز شام چار بجے تک تقریباً چالیس ہزار آلائشیں اُٹھا کر ان کو ٹرینچیز میں دفنایا گیا۔اور آلائشیں اُٹھانے کام کام تا حال جاری ہے اسکے علاوہ بلدیہ وسطی کا اپنا سینی ٹیشن اسٹاف بھی آلائشوں کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کے معمول کے مطابق کچرا اُٹھانے میں مصروف عمل ہے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی افسران کے ہمراہ عید الاضحی کے تینوں روزضلع کو صاف ستھرا رکھنے اورعوام کو ممکنہ پریشانیوں سے بچانے کے لئے بلدیاتی عملے کو مسلسل ہدایت دیتے رہے اور مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کرتے رہے۔
4th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release