3rd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید الضحیٰ کے دوسرے روز ضلع وسطی میں آ لائشیں اُ ٹھا نے کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کہا کہ گرچہ وسائل محدود ہے اسکے باوجود بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مربوط حکمت عملی اور محکموں کے درمیان باہمی رابطے کے ذریعے عید الالضحیٰ کے پہلے روز 1لاکھ 50ہزار سے ذائد اور دوسرے روز شام 4بجے تک 48 ہزار آ لائشیں اُٹھا ئی جاچکی ہیں اور مزید آ لائشیں اُٹھانے کا کام تاحال جاری ہے۔ چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی افسران کے ہمراہ عید الاضحی کے دوسرے روز وقفے وقفے سے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں آ لائشیں اُٹھانے کے کاموں کا معا ئنہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی عملے کومسلسل ہدایت دیتے رہے تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ یہی وجہ ہے بلدیہ وسطی آلائشوں کو بروقت اٹھانے ، انھیں ٹھکانے لگانے اور عوام کو صاف و شفاف ماحول مہیا کرنے میں دوسرے ضلعی حکومتوں میں نمایاں نظرآرہی ہے،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیئر مین سید شاکر علی کے ہمراہ کلیکشن پوائنٹس اور ٹرنچیز کا بھی دورہ کیاواضع رہے کے بلدیہ وسطی نے آ لائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ،گلبرگ زون طارق گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا ،بلاک Tنارتھ ناظم آ با د میں ٹرنچیز کھودی ہیں اور آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے ضلع وسطی میں 14کلیکشن پوائنٹ جس میں لیا قت آ با د میں 2،
نارتھ ناظم آ با د میں 4،نیو کراچی میں 4،گلبرگ میں 4قائم کئے گئے جہاں سے آلائشیں ڈمپنگ پوائنٹ تک منتقل کی جارہی ہیں ، ضمن میں بلدیہ وسطی میں عیدالاضحی کے حوالے سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے 1520سوزوکیاں ،68ٹریکٹر ٹرالیز ،30شہزور ٹرک ،15لوڈر، 75ڈمپرز استعمال کئے جارہے ہیں اور 5ہزار لیبر روزانہ کی اجرت پر حاصل کی گئی ۔ اسکے علاوہ بلدیہ وسطی کا اپنا سینی ٹیشن اسٹاف بھی آلائشوں کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کے معمول کے مطابق کچرا اُٹھانے میں مصروف عمل ہے بلدیہ وسطی کی جانب سے
آلائشیں اُٹھانے کے بعد علاقوں میں چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کیا گیا