21st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی میں قائم مختلف مساجد، امام بارگاہوں، عزاداری و ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ اس موقع پر فوکل پرسن برائے محرم الحرام نیو کراچی وائس چیئرمین یوسی نمبر۸ اویس عالم ، وائس چیئرمین یوسی ۴ نبیل احمد ، سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،xen بی اینڈ آر نازش رضا ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن اسلم بیگ و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے،تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں عزادارن حسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے امام بارگاہ ولی عصر ،امام بارگاہ آل محمد،جعفریہ امام بارگاہ5-D ،مسجد نبوی و امام بارگاہ حسینی 5-E ِ ،اما م گاہ باب الحوائج و مدرسہ زینب اور مسجد و امام بارگاہ ابوتراب کے اطراف صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب،واٹر اینڈ سیوریج کی لائینوں کی مرمت کے ساتھ روڈ کارپیٹنگ ،پیوندکاری کے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں کے ٹرسٹی،جلوس منتظمین سے بھی خصوصی ملاقات کیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی وسائل کی کمی کے باوجود عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں کی حالت ناگفتہ ہوگئی تھی اور جگہ جگہ گھڑے پڑنے کی وجہ سے عزا داری و ماتمی جلوس کا گزرنا مشکل تھا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عزاداری و ماتمی جلوس کی گزر گاہوں پر سڑکوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سیوریج کی تباہ شدہ لائنوں کی مرمت بھی کرائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں سیوریج نظام مکمل طورپر ناکارہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اکثر علاقے گٹر کے پانی سے بھرے ہوئے جسکی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اور محرم الحرام میں عزاداری و ماتمی جلوس و مجالس کی محافل کے انقعاد کی جگہوں پررستی ہوئی سیوریج و واٹر لائینوں کی مرمت بھی کرائی جارہی ہے جو کہ بلدیہ وسطی کی ذمہ داری نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اانہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پورا شہر گندے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، اگر واٹراینڈ سیوریج بورڈ ااپنا کام ایمانداری سے انجام دے تو شہر کراچی کی صورتحال بہت بہتر نظر آئیگی۔
21st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release