20th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )بلدیہ وسطی میں صحت وصفائی کی بہتری کے لئے مشینری کی درستگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی سبب ہم نے اس شعبے کو وسائل کی کمی کے باوجود درست رکھنے کے لئے اپنی اولین ترجیحات میں شامل کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کے ہمراہ لیاقت آباد زون میں میکینکل ورکشاپ(وہیکل) کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں لیکن جوعملہ اپنے فرائض سے غفلت برت رہا ہے اور اپنا کام ایمانداری سے سر انجام نہیں دے رہا اُس کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے ملازمین کی حاضری بھی چیک کی،چیئرمین نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوامی خدمات کے حوالے سے پُر عزم ہیں ،بلدیہ وسطی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے میکینکل ورکشاپ میں گاڑیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ گاڑیوں کی مینٹینس اور سروس کا خیال رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے کام میں تیزی لائی جائے۔ بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے ورکشاپ کے اسٹور کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ورکشاپ انچارج نے کہا کہ چیئرمین کی جانب سے فراہم کی جانے والی ان سہولتوں کے بعد گاڑیوں کی سروس اور مینٹینس کا کام بہتر انداز میں کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور کی انجام دہی کے لئے مشینری کو درست انداز میں استعمال کیا جارہا ہے مرکزی شاہراہوں پر ہیوی مشینریز اور چھوٹی سٹرکوں پرلائٹ مشینر ی (Bob Cat)کا استعمال کیا جا رہا ہے اور وہ علاقے جہاں مشینری داخل نہیں ہوسکتی وہاں افرادی قوت استعمال کرکے صفائی ستھرائی کے امور انجام دئیے جارہے ہیں ورکشاپ کے عملے نے بتایا کہ معمولی نقائص کو ورکشاپ میں ہی درست کرکے مشینری کو رواں دواں رکھا جاتا ہے۔ 




20th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release