19th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عشرہ صفا ئی مہم میں ضلع وسطی کی مرکزی شاہراﺅں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کے لئے تمام یونین کمیٹیوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت چھوٹی بڑی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عشرہ صفائی مہم کے دوران فیڈرل بی ایریا اور گلبرگ زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پر مامور عملہ جس دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کا تعاون ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس صفا ئی مہم کا بنیادی مقصد جمع شدہ کچرے کے ڈھیروں کو صاف کر کے بلدیہ وسطی کے مکینوں کو صاف ستھرا اور شفاف ماحول فراہم کرنا ہے ،اس ضمن میں بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل اور مشینریز کی کمی کے با وجود ضلع وسطی کو صاف کرنے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ صفا ئی مہم کے دوران ضلع میں نائٹ سوئپنگ کا آ غا ز کر دیا گیا ہے اور دوسری جانب سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں پودے لگانے کا کام جاری ہے اور انشااللہ دسمبر کے اختتام تک ایک لاکھ پودے لگا دینگے جس سے ضلع وسطی سر سبز ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آ لودگی سے پاک ہو جائے گا ۔




19th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release