6th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا سب سے بڑا مسئلہ کچرا ہے جسکی بڑی وجہ جام چاکرو (لینڈفل) سائیڈ کا پچھلے دس روز سے بند ہونا ہے اور آج جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈ کھولنے کے بعد کچرا تیزی سے منتقل کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کے ہمراہ عیدالاضحی کے بعد صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عیدالاضحی پر کراچی میں خاص طور پر ضلع وسطی میں لاکھوں جانور قربان کئے گئے جنکی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں منتخب بلدیاتی نمائندے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شب روز مصروف عمل رہے اور الحمد للہ ضلع وسطی کو آلائشوں سے کسی حد تک کلیئر کرنے میں کامیاب رہے ہیں اس موقع پر میئر کراچی نے ضلع وسطی کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی میں غفلت کے مرتکب افسران و عملے کے خلاف فوری طور محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائیں۔ وسیم اختر نے ضلع وسطی میں مختلف علاقوں میں جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ بھی کیا میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ عید الاضحی سے چند روز قبل ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا جس کے سبب سارا شہر ہی پانی میں ڈوب گیا تھا ہم شکرگزار ہیں پاکستان نیوی ،پاک آرمی اور پاکستان رینجرز کے کہ جن کے جوانوں نے بارش کے پانی کی نکاسی میں اہم کردار ادا کیا بارش کی وجہ سے گلیاں کیچڑ سے بھر گئی تھی ایسے میں قربانی کے جانوروں کا خون اور آلائشوں نے مذید مشکلات پیدا کردی پھر بھی بلدیہ وسطی کے عملہ دن رات مصروف عمل رہا اور اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا یقیناًہمارے وسائل اتنے بہتر نہیں کہ پلک جھپکتے ضلع بھر کو صاف کردیں لیکن جو کچھ بھی ہم سے ھو سکا ہم نے کیا یقیناً100 فیصد صفائی نہیں ہوسکی تاہم آئندہ چند دنوں میں کراچی کو مکمل صاف ستھراء کردیا جائیگا میئر کراچی نے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کہا کہ نالوں پر تجاوزات بڑا مسئلہ ہے سندھ اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک بار پھر برساتی نالوں کا مسئلہ حل کریں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر اپنا کام کرتے تو کراچی کی صورت حال ایسی نہ ہوتی جیسی آج ہے ،انھوں نے صنعتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نالوں میں بچھے ہوئے اپنے پائپ لائنیں ہٹالیں ورنہ کاروائی کی جائیگی ۔ 


6th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release