17th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی(  )عوام کی خدمت کا جذبہ ہوتو موسم یا وقت کی قید آڑے نہیں آتی ۔حق پرست قیادت کی یہ خوبی رہی ہے کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے ہر دم تیار رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں عشرہ صفائی مہم کے دوران جاری رات میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چاروں زونز کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن تسلیم بیگ ،ندیم حیدر ، محمدعلی ،غوث محی الدین اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ہم نے موجود وسائل کو بروئے کار لاکر ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کام سر انجام دیئے ہیں ۔اور آج عشرہ صفائی مہم کے دوران بھی ہم شب و روزصفائی مہم میں کوشاں ہیں، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی عشرہ صفائی مہم کے تیسرے روز رات میںکئے جانے والے صفائی ستھرائی کے کام کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہے ۔انہوں نے ضلع وسطی کے چاروں زونز نیو کراچی، گلبرگ ، لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں اور عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کیا جائے۔اس ضمن میں مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ سا تھ روشنی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو رات کی اوقات میں پریشانی نہ ہو۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اس کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہم نے جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموںکو جاری رکھا ہوا ہے، مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اورڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔




17th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release