3rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( ) بلدیہ وسطی کی جانب سے صحت مند ماحول کی فراہمی اور '' سر سبز انقلاب شجر کاری '' مہم کے شروع کرنے پرNational Forum For Environment & Health کی جانب سے گزشتہ روز ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو اُنکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔National Forum For Environment & Health گزشتہ 14 سالوں سے اقوام متحدہ کے تعاون سے پاکستان اور بالخصوص کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے کام کررہی ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو پودے لگائے وہ آج درخت بن کر ہمیںسایہ فراہم کررہے ہیں۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کےلئے شجر کاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے پودے لگائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کروڑوں کی آبادی کا شہر ہے اگرہر شخص ایک پودا لگائے تو ہم اپنے مقصد ©©'' سر سبز انقلاب '' میں کامیاب ہوجا¾ئیں گے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ''سر سبز انقلاب شجر کاری '' مہم کے زریعے ہم ضلع وسطی کو ہرا بھرا کردیں گے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ۳۱ / اگست تک۰۰۰۵۲ ہزار پودے لگائے جائیں گے اور دسمبر کے آخر تک ہم انشاءاللہ ایک لاکھ پودے لگا دیں گے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم ،آرائشی جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائیں ۔اس موقع پر National Forum For Environment & Health کے صدر نعیم قریشی نے کہا کہ ہم نے ایک سروے کیا جس کے نتیجے میں ہمیں معلوم ہوا کہ کراچی میں صحت مندماحول فراہم کرنے کےلئے سب سے زیادہ کام چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ ہم بلدیہ وسطی کے اس مشن میں اُن کا بھر پور ساتھ دیں گے۔کیونکہ یہ ہمارے آنے والی نسلوں کی بقاءکا معاملہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ادارے اور ڈی ایم سیزبھی بلدیہ وسطی کی تقلید کرتے ہوئے شجر کاری مہم کا آغاز کریں ۔




3rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release