2nd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
(کراچی ) حق پرست ارکان سندھ اسمبلی وسیم قریشی،عظیم فاروقی،جمال احمد،حاجی انور رضا اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی جاری مہم ''درخت لگاﺅ اپنے پیاروں کے نام '' میں'' جشن آزادی پاکستان '' کے نام کا پودا لگا کر بلدیہ وسطی میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا اس موقع پر ''درخت لگاﺅ اپنے پیاروں کے نام '' فائیو اسٹار چورنگی پرایک رنگا رنگ کیمپ لگایا گیا ۔جشن آزادی کی تقریبات کے آغاز پرسبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جبکہ ملی نغمے عوام کے جذبات کو تقویت پہنچا تے رہیں اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندے ، خواتین ڈسٹرکٹ کونسلرز، حیدری کلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے ،کراچی کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات(والنٹیرز)، مختلف این جی اوز کے نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سترواں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز پودا لگا کر کیا گیا ہے جسکا مقصد عوام میں شجرکاری مہم کی اہمیت اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کا ہر شہری جشن آزادی کے نام کاصرف ایک پودا لگائے تو یہ ملک آئندہ جشن آزادی کے موقع پر سرسبز و شاداب نظر آئیگا انہوں نے کہا کہ آزادی کے جشن پر جہاں ہم پاکستان کے پرچموں کو گھروں اور دفاتر ،ہر گلی محلے میں لہراتے ہیں جھنڈیاں لگاتے ہیں وہیں آج ہمیں عہد کرنا پڑے گا کہ اس جشن آزاد ی کے موقع پر ایک پودا ضرورلگائیں گے اور اسکی دیکھ بھال بھی کریں گے ۔عظیم فاروقی نے کہا کہ درخت لگانا بھی انسانیت کی خدمت ہے کیونک درخت ہی ہمیں آکسیجن مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ تھکے ماندے مسافروں کو سایہ فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ درخت لگائیں اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی انور نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی اس مہم میں تمام حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ تمام بلدیاتی نمائندے بھی انکے شانہ بشانہ ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تمام مہمان گرامی کی آمد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کو سر سبز بنانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ جگہ جگہ کچرا پھیکنے کے بجائے وہاں شجرکاری کی جائے تاکہ کچرے کی جگہ پھول اور پودے نظر آئیں انہوں نے کہا کہ اب تک بلدیہ وسطی کئی ایسی جگہوں کو سرسبز بنا چکی ہے جہاں آج سے پہلے لوگ اپنا کچرا پھینکتے تھے ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں میں کچرا پھینکتے کے بجائے وہاں درخت لگائیں اور اپنا کچرا مقررہ کچرا کنڈی میں ڈالیں انہوں نے کہا کہ اس سال کے اختتام پر ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم کر رکھا ہے جبکہ ماہ اگست جو کہ جشن آزادی کا مہینہ ہے اس ماہ میں ۰۰۰۵۲ ہزار پودے لگانے کا حدف حاصل کرلیں گے اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جشن آزادی کے موقع پر وطن اور اسکے رہنے والوں سے پیار کا بہترین اظہار درخت لگا کر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ '' درخت لگاﺅ اپنے پیاروں کے نام'' مہم کو زبردست عوامی پزیرائی حاصل ہوچکی ہے اور ہمارا پیغام پورے شہر میں پھیل چکا ہے ۔
2nd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release