7th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین،کنور نوید اور یوسی چیئرمینز کے ہمراہ یونین کمیٹی 39 میں میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے یوسی چیئرمین اور یوسی پینل کے ممبران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور خاص طور پر اندرونی گلیوں کی صفائی کے بعد ان جگہوں پردوبارہ کچرا نہ پھینکا جائے تاکہ علاقہ صاف ستھراء رہے اور کسی بھی قسم کی بیماری پھیلنے کا اندیشہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی آگاہی مہم کے زریعے عوام کوذہنی طور پر اس بات کیلئے تیار کیا جائے کہ وہ اپنے علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کریں، اور بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے صفائی ستھرائی اور تعمیراتی کاموں کی حفاظت کریں ۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی نے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے ولے ملازمین کو زیارت مریم آباد (شیخوپورہ )کیلئے چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور عید الاضحی کے موقع پر وسائل کی کمی اور فنڈ کے نہ ہونے کہ باوجود بلدیہ وسطی نے اپنی بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے زریعے نکاسی آب اور آلائشیں اُٹھانے کے کام کو جس انداز میں سر انجام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ممبر قومی اسمبلی کنور نوید نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بارش کے دوران کراچی میں جس طرح اپنی خدمات پیش کیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اہل کراچی کے شانہ با شانہ عوامی خدمات کے کام سر انجام دیئے وہ قابلِ تعریف ہیں۔ 





7th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release