25th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ضلع وسطی میں جاری ”سبز انقلاب شجرکاری مہم“ کے اگلے مرحلے میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رُکن امین الحق نے واٹر پمپ چورنگی پر چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کے ہمرا ہ گُل مہر کا پودا لگایا اور فٹ پاتھ پر رنگ کیا۔ اِس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رُکن شبیر قائم خانی،خاتون رُکنِ قومی اسمبلی نکہت شکیل ، وائس چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل سید شاکر علی کے علاوہ مختلف یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہاکہ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے”سبز انقلاب شجرکاری مہم “ کرکے انقلابی اقدام کیا اور نئی روایت کو جنم دیاہے۔انہوں نے ڈی ایم سی سینٹرل سے تعلق رکھنے والے تمام دیگر یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین اوردیگر عملے کے ارکان کو کامیاب شجرکاری مہم شروع کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام مزید بہتر طور پر سرانجام دے سکیں۔ امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک منظم جماعت ہے کوئی سیاسی ونگ نہیں۔ یہ کراچی کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو لوگ کراچی کے وسائل پر قابض ہیں اُن کا کراچی سے تعلق نہیں اسی لئے شہری حکومت کو اختیارات اور وسائل نہیں دئےے جارہے۔ اِس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم ضلع وسطی کے عوام کو آلودگی سے پاک پُرفضا ¿ ماحول مہیا کرے گی۔ انہوں نے عوام سے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی تاکہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنایاجاسکے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ اپنوں کے نام پودے لگانے سو عوام میں درختوں سے محبت میں اضافہ ہوگا جبکہ آئندہ نسل کو ہرابھرا ماحول میسر آئے گا۔اس موقع پر صحافی حضرات کے ہاتھوں پودے لگا کر ایک نئی روایت کو جنم دیا گیا ۔واضح رہے کہ ڈی ایم سی سینٹرل میں اس ماہ پچیس ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے جبکہ ۱۳دسمبر تک ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ عوام میں شجرکاری سے آگہی پیداکرنے کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مفت پودوں کی تقسیم بھی اسی شجرکاری کا حصہ ہے۔
25th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release