8th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )انصار برنی ،ہیری ٹیج فاؤنڈیشن کی یاسمین لاری ،آباد کے محسن شیخانی ،ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی اور NEF آرگنائزیشن اور اس کے علاوہ کراچی کے دیگر فلاحی اداروں کے مشکور ہیں جو نامساعد حالات میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو صاف ستھراء اور اس کی تعمیر کرنی ہے تو ہمیں اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت کراچی کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا پڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر اور دیگر فلاحی ادارے بھی کراچی کو اون کرتے ہوئے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہر قائد پھر سے روشنیوں کا شہربن جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کی جاری سر سبز انقلاب مہم کے زریعے پودے لگائے جارہے ہیں جس سے ضلع وسطی سر سبزہوگا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی ۔شجر کاری مہم کے زریعے ضلع وسطی کی حدود میں آنے والی گرین بیلٹ میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت پھول دار پودے بھی لگائے جارہے ہیں جس سے بلدیہ وسطی کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے بعد بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام تیزی سے جاری ہیں ،بلدیہ وسطی کہ وہ علاقے جہاں مشینری کام نہیں کرسکتی وہاں افرادی قو ت کے زریعے صفائی ستھرائی کا کام کیا جارہا ہے۔
کراچی ( ) عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام بلدیاتی سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیاء کرنے کے لئے شب روز مصرف عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کا م کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انھیں ٹھکانے لگانے کے عمل میں کوتاہی کے مرتکب افسران و عملے کے خلاف کاروائی کا آغازکردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں سینی ٹیشن 66 ،انجیئرنگ 45 اور پارکس ڈپارٹمنٹس کے 68 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری اور 47 ملازمین کومعطل کردیا ہے جبکہ مانٹرنگ سسٹم کے تحت کام نہ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت ترین کاروائی کا تہیہ کرلیا گیا ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو قابو کرلیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈ کھلتے ہی ضلع وسطی میں کچرے کی منتقلی کا کام شب روز سے جاری ہے گزشتہ تین دنوں بلدیہ وسطی کے GTS سے ہزاروں ٹن کچرا جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈ منتقل کردیا گیا جبکہ آئندہ چندروز میں ضلع وسطی سے کچرے کے انبار کامکمل صفایا کردیا جائیگا ۔واضح رہے کہ بارشوں کے بعد سے جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈ گزشتہ کئی دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے ضلع وسطی کے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن (GTS )ُ پر کچرے کے انبار لگ گئے تھے ۔میءئر کراچی وسیم اختر کی مداخلت اور کاوشوں سے جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈ کھولنے کے فوری بعد بلدیہ کراچی وسطی کے عملہ ے تیزرفتای سے GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام میں مصروف عمل ہے۔
8th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release