17th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release



ضلع وسطی کے داخلی و خارجی راستوں پر پھولوں کی بہار

چیئرمین کی ہدایت ضلع وسطی کے داخلی و خارجی راستے خوشنما پھولوں سے سجا دئیے گئے 

مورخہ: 17 جنوری 2017ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی نگرانی میں آج علی الصبح ضلع وسطی کے داخلی و خارجی راستوں پر خوبصورت پھولوں کے گملے سجادئیے گئے اس طرح بلدیہ وسطی کی حدود میں داخل ہونے والے افراد کو پھول خوش آمدید کہے گے اور باہر جانے والے افراد کو پھول ہی خدا حافظ کہے گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 100 روزہ مہم کے دوران ضلع وسطی کو سجانے کا ایک نیا انداز اخیتار کیا جس میں ضلع وسطی کے داخلی اور خارجی راستوں کو پھولوں سے سجایا گیا ہے تاکہ ضلع وسطی میں آنے والے خوشگوار احساس کے ساتھ داخل ہو اور جانے والے خوشگوار احساس کے ساتھ رخصت ہو۔ واضح رہے کہ چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ 100 روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل ہیں اور کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے میں مصروف عمل ہیں اس سلسلے میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی آج علی الصبح ضلع وسطی کے داخلی راستے تین ہٹی پہنچ گئے جہاں انہوں اپنی نگرانی میں تین ہٹی پل تا لیاقت آباد ڈاکخانہ مین شاہراہ پر موجود مٹی کے ڈھیروں کو صاف کرایا نیز گرین بلیٹ جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے کچرا کنڈی کی شکل اخیتار کرگئی تھی اپنی نگرانی میں ہیوی مشینری اور بھرپور افرادی قوت کے زریعے صاف کرایا اور صفائی کے بعد فوری شجر کاری کرنے کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش کی بھی ہدایت دی جبکہ ہدایت کے منتظر ایڈیشنل ڈائریکٹر باغات محمد شریف نے صاف کی جانے والی گرین بیلٹ کو خوشنما پھولوں سے آراستہ کردیا اس موقع پر یوسی 43 کی چیئرپرسن شاہین طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن تسلیم بیگ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر باغات محمدشریف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے بلدیہ وسطی میں 100 روزہ مہم کے دوران جہاں منتخب یوسیز سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ پورے ضلع میں صفائی ستھرائی کا عمل تواتر سے جاری ہے و ہیں ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس پر شجر کاری کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے جبکہ بلدیہ وسطی میں 100 روزہ مہم کے دوران منتخب یوسیز سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے علاوہ روزمرہ صفائی کا کام بھی تواتر سے جاری ہے ضلع وسطی کو جاذب نظر بنانے کے لئے گرین بیلٹس پر پودے لگانے کے ساتھ ساتھ چورنگیوں،داخلی و خارجی راستوں پر خوشنما پھول اور پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔۔ 





17th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release