- 17th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release
ضلع وسطی میں فٹبال کے فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سید شاکر علی
کراچی( )ضلع وسطی میں فٹبال کے فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع وسطی میں موجود تمام گراؤنڈ کوUP Grade کیا جارہا ہے گراؤنڈ میں نہ صرف کھلاڑیوں کو بلکہ تماشائیوں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے یونین کونسل 35 موسیٰ کالونی میں آل کراچی محمد علی فٹبال ٹورنامنٹ 2017 کے فائنل میچ کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے فٹبال کا کھیل نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین نے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے والی عزیز آبادفٹبال کلب کی ٹیم کو اپنی ذاتی جیب سے 10,000 ہزارروپے اور رنر اپ ٹیم کو 5000 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے ممبر محفوظ یار خان اور یونین کونسل 35 کے چیئرمین نوشاد احمد بھی موجود تھے ۔

کراچی( )افسران و ملازمین عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں اور پابندی وقت کا خیال رکھیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی اختر شیخ نے چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے تعارفی اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر بلدیہ وسطی کے مختلف محکموں کے افسران موجود تھے جن میں سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین ،اکبر حسین ،اکمل ،جنید اللہ،نازش رضا،فیض احمداور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں میونسپل کمشنر کو آگاہ کیا ۔میونسپل کمشنر اختر شیخ نے سینی ٹیشن کے محکمے کو ہدایت دی کہ صفائی ستھرائی کے امور مزید بہتر کریں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔
کراچی( )عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اگر کوئی شخصیت یا ادارہ ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تو اُسے ویلکم کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ناظم آباد پیٹرول پمپ،کریم آباد ،واٹر پمپ ،گلبرگ کے علاقوں میں نائٹ سوئپنگ کے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں سوئپنگ کا کام تین شفٹوں میں کیا جارہا ہے صبح کی شفٹ میں شہر کی سڑکیں ،بازار ،لنک روڈدوپہر کی شفٹ میں عوامی اجتماعات کے مقامات جبکہ نائٹ شفٹ میں مرکزی شاہراہیں صاف کی جارہی ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کی کوشش میں پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
کراچی( )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے SBCA کے افسران کو من مانیاں نہیں کرنے دین گے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکا جائے وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی کا وزیر بلدیات جام خان شورو اور ڈی جی SBCA سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ ڈی جی SBCA کو بارہامطلع کرنے کے باوجود محسن خلجی ڈائریکٹر نارتھ کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد شیخ کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا دھنداعروج پر ہے نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے بجلی،گیس،سیوریج سمیت دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیںSBCA کو میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کی صیح معنوں میں بیخ کنی کی جاسکے
17th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release