1st Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )سندھ حکومت اہل کراچی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل A-140 کے تحت اختیارات دے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے بلاک N نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی 23 میں مہدی حسن مرکز کھیل و تفریح اینڈ منی زو پارک کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،MNA عبدالوسیم ،MPA جمال احمد یوسی چیئرمین شہزاد ابراہیم ،وائس چیئرمین خالد اکرام و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہا کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے اپنی سریلی آواز سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ان کے نام سے پارک منسوب کیا جانا خوش آئندبات ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم کراچی والے اپنے کراچی کو OWN کرنا جانتے ہیں ، ہم کراچی کو گرین کرکے رہیں گے شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی میں 6000 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔عوام کو صحت منداور شفاف ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، واضح رہے کہ بلاک N نارتھ ناظم آباد میں مہدی حسن پارک کی نئے سرے سے تعمیر اور تزین و آرائش کرتے ہوئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیاہے کہ پارک میں سیر و تفریح کے حوالے سے آنے والی عوام کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اس پارک میں فاؤنٹین،بڑے بڑے سبزہ زار،بچوں کے لئے پلے لینڈ،ڈاجنگ کار،الیکٹرک جھولے،مچھلی گھر جہاں مختلف اقسام کی خوبصورت مچھلیاں اور منی زو میں پرندے اور جانور بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل فراہم کرے تاکہ حق پرست نمائندے عوام کی بہتر طور پر خدمت کر سکے ۔تقریب کے اختتام میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
1st Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release