8th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )سندھ حکومت کو چاہئیے کہ کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آئین کے تحت حاصل اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو فی الفور تفویض کرے ۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کراچی کو اس کا جائز حق دلانے کے لئے ہر سطح تک جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تین ہٹی اور عائشہ منزل پر محکمہ باغات کی جانب سے کئے جانے والے تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پران کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین بھی موجود تھے ،عائشہ منزل سے شروع ہونے والی گرین بیلٹ اور چورنگی کو خوشبو دار رنگین پھولوں سے سجایا گیا ہے ب۔جو ہرگزرنے والے شہری پر خوش گواراثر چھوڑتے ہیں۔اس موقع پرموجودتاجربرادری نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ دور دور تک پھیلے پتھاروں اور تجاوزات کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور یہ تجاوزات ٹریفک جام ہونے کا سبب بن رہے ہیں اور خریداروں کو نہ صرف گاڑیاں پارک کرنے میں دشواری ہوتی ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی سڑک پارکرنے میں بے حدپریشانی ہوتی ہے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی کو ماند کررہے ہیں اور اس سلسلے میں بلدیہ وسطی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے جارہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ Beautificationکے کام کے بعد اب بلدیہ وسطی کے باشعور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان پھولوں اور پودوں کی حفاظت کریں ۔




8th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release