10th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کی ایک ایک گلی کوچہ کو آئینے کی طرح صاف و شفاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی عوام کی خدمت میں حائل نہیں ہوگی وہ ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد زون یونین کمیٹی نمبر 23 میں ہیوی مشینری کے زریعے کچرا اٹھانے اور صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پریونین کمیٹی نمبر 23 کے چیئرمین شہزور ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا واحد محور حق پرست بلدیاتی نمائندے ہی جو عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور انھیں حل کرنے کے لئے شب و روز کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہی نہیں ہمارا گھر ہے اسے صاف اور شفاف بنانا ہماری ااوّلین ترجیح ہے۔شہری حکومت اور کراچی کے عوام کے اصل نمائندے تو کراچی کو بہترین طور پر صاف و شفاف بنانا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام کے مسائل سے بے خبر حکومتِ سندھ کراچی کی شہری حکومت کو بے اختیارات کر کے بہتر کارکردگی کی توقع کررہی ہے جو اہلیان کراچی کے ساتھ سرسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی بے توجہی اور فنڈز کی کمی کے باوجود حق پرست بلدیاتی قیادت نامساعد حالات میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت بلدیاتی معاملات چلارہے ہیں اور ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں شب و روز کوشان ہیں ۔ بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں سیوریج لائن بچھانے کے کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ سیورئج لائن کے میٹریل کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ٹھیک طور پر جانچ پڑتال کی جائے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں برسوں سے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے معاملات صرف حکومتِ سندھ کی جانب سے شہری حکومت کے فنڈز میں کمی کرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔تاہم یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکریں، اور کراچی کو دنیا کا شفاف ترین شہر بنادیں یہی وجہ ہے کہ ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو کراچی کا سب سے زیادہ شفاف ترین ضلع بناناچاہتے ہیں اور وہ شب و روز اِس تگ و دو میں مصروف ہیں کہ کس طرح اپنے ضلع کے ہر زون و یوسی کو اپنی اپنی سطح پر صفائی کا بہتر نمونہ بنادیں۔ 



10th May 2018 DMC Central Karachi Press Release