3rd May 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd May 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے شب برأت کے موقع پرعوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پرضلع وسطی کے منتخب نمائندوں ، بلدیاتی افسران وکارکنان کو شب برأت پر قبرستانوں مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف میں بہتر انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست قیادت اور بلدیہ وسطی کے افسران و ملازمین نے شب برأت کے موقع پر بلا تفریق رنگ و نسل تمام مکتبہء فکر کے مسلمانوں کو شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جوقابل تحسین عمل ہے انہوں نے کہا کہ یہ سب حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کی بہتر منصوبہ بندی اور افسران و کارکنوں کے درمیان مربوط رابطے اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ھوسکا ۔جس کے لئے حق پرست بلدیاتی قیادت اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں بلدیاتی نمائندوں اور افسران و عملے کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کی جانب سے شب برأت کے موقع پر تمام قبرستان آنے والے راستوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں پر استرکاری ،پانی و سیوریج لائنوں کی مرمت اور روشنی کے بہترین انتظاما ت کئے گئے تھے جبکہ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور خودرو جھاڑیوں،درختوں کی کٹائی اور رات کے وقت روشنی کا انتظام کیا گیا تھا جس کی بنا پر لاکھوں مسلمانوں نے شب برأت کو اپنے پیارے مرحومین کی قبروں پر بہ آسانی اور سہولت کے ساتھ فاتحہ خوانی کی ۔ جبکہ قبرستانوں کے قریب زائرین کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں زائرین کو ٹھنڈے مشروبات اور پھولوں کی پتیاں بھی پیش کی گئی تھیں ۔ شب برأت کو قبرستانوں کے دورے کے موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور انکی ٹیم کے اراکین نے بھائی چارے کی فضاء کو تقویت دینے اور باہمی محبت کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،،فوکل پرسن بلدیہ وسطی نبیل احمد،یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین اپنی سیاسی شناخت رکھنے کے باوجود دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کیمپوں پر بھی گئے اور انکے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی تاکہ اسلامی بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا جاسکے۔






کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر ۱۴ نارتھ کراچی میں پیر سید یٰسین میاں عُرس کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور نعت کی محفل میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بزرگانِ دین اور اولیأ اللہ سے دلی عقیدت رکھتے ہیں، بزرگانِ دین کے مزارات پر حاضری دیتے رہتے ہیں۔ ضلع وسطی میں نیوکراچی زون کے علاقے یوسی ۱۴؍ میں پیرسید یٰسین میاں کے مزا رپر عُرس کے دوران حاضری دی ، اس موقع پر انہوں نے سجادہ نشین حضرت سید عبداللہ زبیر جیلانی قادری اور انکے معتقدین سے ملاقات کی اور پھولوں کے تحائف پیش کئے اور نعت خوانی کی محفل میں شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے صفائی اور روشنی کی سہولیات مہیا کرنے پر ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نے شبِ برأت کے موقع پر بھی مختلف مذہبی اجتماعات میں خصوصی شرکت کی اور ضلع وسطی کے عوام کے لئے بہترین بلدیاتی سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے ، مساجد، امام بارگاہوں، دینی اجتماع کے مقامات اور قبرستانوں کو جانے والے راستوں کی صفائی اور رات کے وقت روشنی کے انتظامات کئے جس کی بنأ پر لاکھوں مسلمان اپنے پیاروں کی قبروں پر بہ آسانی فاتحہ خوانی کے لئے آسکے اور رات بھر فاتحہ خوانی کرنے والوں کی قبرستانوں میں آمد و رفت جاری رہی۔ 



3rd May 2018 DMC Central Karachi Press Release