11th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مہلک بیماری نگلیریا کے ایک مرتبہ پھر کراچی میں پھیلنے کے خدشات کی خبر پر فور ی طور پر بلدیہ وسطی کے شعبۂ صحت اور محکمۂ باغات کو ہدایت کی ہے کہ ضلع وسطی کے باشندوں کو مذکورہ بیماری سے بچانے کے لئے فوری طو رپر مؤثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمۂ باغات کو ، کہ جس کے ماتحت سوئمنگ پولز ہیں ، ہدایت کی کہ بلدیہ وسطی میں موجود سوئمنگ پولز پر خصوصی طور سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ نگلیریا کے جراثیم سوئمنگ پول میں نہانے والے افراد کی ناک و منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ سوئمنگ پولز میں صحیح مقدار میں کلورین اور دیگر حفاظتی ادویات شامل کی جائیں تاکہ نگلیریا کے جراثیم پنپنے نہ پائیں۔جبکہ محکمۂ صحت کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو نگلیریا کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے باقاعدہ مہم چلانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔واضح رہے کہ شہر میں ایک مرتبہ پھر جان لیوا بیماری ’’نگلیریا‘‘ کی وبأ کے پھوٹنے کے امکانات کی خبر آنے پرعوام اور خواص سب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بھی فوری ردِّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلع وسطی میں حفاظتی اقدامات کرنے کے لئے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے نگلیریا سے آگاہی مہم چلانے کے لئے مؤثر منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔ 



11th May 2018 DMC Central Karachi Press Release