8th June 2018 DMC Central Karachi Press Release
08-05-2018 Dated:
Chairman DMC Central, Rehan Hashmi has introduced mechanized sweeping in the area of his jurisdiction so as to sweep the roads at night and make them neat and tidy. The chairman himself watched the demonstration of mechanical sweeping here yesterday .The trained operator will operate this sweeping machine .The machine would be used at night so that minimum traffic hindrance could be faced by the citizens. The roads will be washed simultaneously as this machine has build-in shower. Hence, in the morning, citizens would find roads clean. Despite shortage of funds this machine has been purchased and would continue to work .A separate department has been setup for the maintenance of this machine.
کراچی ( ) بلدیہ وسطی صفائی کا معیار قائم رکھنے میں ایک قدم آگے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی میں رات کے وقت سڑکوں کی صفائی کے لئے جاروب کش (مکینکل سوئپر)مشین کا استعمال متعارف کرادیا۔ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کی بھلائی کی خاطر یہ مہنگی مشین خریدی گئی ہیں جو خاص طور پر بلدیہ وسطی کی سڑکوں کی صفائی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے خصوصی ڈیزائن کروائی گئی ہے جس کو تربیت یافتہ عملہ چلائے گا۔ریحان ہاشمی نے بہ نفسِ نفیس مشین (مکینکل سوئپر) کی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھا ۔واضح رہے کہ صفائی ہر دور میں ہر شہر ہرضلع کا مسئلہ رہاہے ۔جبکہ دن اور رات کی صفائی کے کام میں واضح فرق نظر آتاہے۔ افرادی قوت سے کام لیتے ہوئے بلدیاتی ادارے سینکڑوں کی تعداد میں سینٹر ی ورکرز کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔جدید دور میں مشین کے ذریعے سڑکوں کی صفائی ایک عام سے بات ہے لیکن ہمارے بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کے باعث جدید مشنری خریدنے سے قاصر رہتے ہیں جبکہ اس کے استعمال کے لئے خصوصی تربیت یافتہ عملے کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوام کو صاف تر ماحول فراہم کرنے کے لئے مذکورہ مشینیں خریدنے کی ہمت کی ، یہ مشینیں صرف رات کے وقت سڑکوں پر جھاڑو دیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل کم سے کم ہو ۔ اسطرح عوام کوصبح کے وقت صاف چمکتی ہوئی سڑکیں ملیں گیں۔ اِن مشینوں کی دیکھ بھال اور مینٹی ننس کے لئے الگ شعبہ قائم کردیا گیاہے تاکہ یہ جاروب کش مشینیں (مکینکل سوئپرز)مسلسل فعال رہیں۔
8th June 2018 DMC Central Karachi Press Release