29th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

PEOPLE DESTROYING BEAUTY OF DMC CENTRAL TO BE PENALIZED
WATER COMMISSION HAS ALLOWD PUNISHMENT: REHAN HASHMI

Dated:29-06-2018 

KARACHI: The water commission constituted by Sind High court  has allowed to penalize those persons who are creating hurdles in beautifying the DMC central .This was stated by DMC Central Chairman Rehan Hashmi while talking to media at his office on Friday. Such permission was allowed by water commission after he complaints legal hitche to penalize such people. These people, as per water commission, are punishable under section 133 and 132. These people are who extend some old cars, place animals and flowing water lines on roads. Hasmi said, still we are trying to the powers to register FIR against such people.The sanitation and administration department have been engaged to check such culprits. He said these people are responsible to damage roads and cleaning of whole area. The biggest hurdle is these culprits in undermining the cleaning process and storm water nulllahs. Hashmi said, people would be motivated to help the staff to make district central neat and tidy. on the other hand two cleaning campaigns are simultaneously on the way to clean the Storm Water Drains and main roads of DMC Central and over fifty percent targets have since been achieved.




کراچی ( ) چیئرمین ریحان ہاشمی ضلع وسطی کی خوبصورتی خراب کرنے اور اسے خوبصورت بنانے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لئے تیار ہیں ، اس سلسلے میں انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ واٹر کمیشن سے اجازت حاصل کرلی ہے ، یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے دفتر میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ واٹر بورڈ کمیشن کے مطابق ایسے افرادکو سیکشن ۱۳۳؍ اور ۱۳۲ کے تحت قانون کے مطابق سزادی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع وسطی میں کئی مقامات پر خود غرض عناصر غیر قانونی پارکنگ کرکے، پانی کی لائن توڑ کے یا جانورباندھ کر شہر کی خوبصورتی کو داغ لگارہے ہیں جس کی شکایت علاقہ تھانے میں رجسٹر کرانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم قانونی پیچیدگیاں راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ بہر حال واٹر کمیشن کی رہنمائی کی بناء پر اب شہر کی خوبصورتی کو داغ لگانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے چیئرمین تیار ہیں۔ اُدھر بلدیہ وسطی بہ یک وقت دو صفائی مہمات چلارہی ہے ۔ جس میں برسوں سے کچرے سے بھرے برساتی نالوں کی صفائی اور شاہراہوں کو کچرے سے صاف کرنا شامل ہے۔ ریحان ہاشمی عوام میں شہر کو صاف رکھنے کا شعور بیدار کرنے کے لئے باقاعدہ پلاننگ کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کو صاف رکھنے میں عوام کا تعاون بھی شامل ہوجائے اور باشندگانِ ضلع وسطی اپنے شہر کو صاف دیکھ کر فخر محسوس کرسکیں۔ 




کراچی ( ) میئرکراچی وسیم اختر نے بلدیہ وسطی میں لیاقت آباد سی ون ایریا سے گزرنے والے گجر نالہ ،جبکہ جہانگیر آباد سے گزرنے والی لیاری ندی پر صفائی کے کام کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی انکے ہمراہ تھے ۔میئر کراچی وسیم اختر نے ریحان ہاشمی کے ہمراہ ضلع وسطی میں جاری نالہ صفائی مہم کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے صفائی مہم کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہا رکیا۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے میئر کو نالہ صفائی میں حصہ لینے والے کارکنان کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کے پاس ضرورت سے کم مشینری ہونے کی وجہ سے نجی اداروں سے مشینری کرائے پر لی گئی۔ تاہم مشکلات کے باوجود صفائی مہم کا پچاس فیصد سے زیادہ ہدف حاصل کیا جاچکا ہے ۔ اس سلسلے میں سینٹری اور بلڈنگ و روڈ ڈپارٹمنٹ کا عملہ دن رات پوری جانفشانی سے کام کررہاہے ۔ جبکہ خود ریحان ہاشمی مختلف اوقات میں صفائی مہم کے مقامات کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور کارکنان کی محنت پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مون سون کی بارشوں کاسلسلہ کسی بھی وقت شروع ہوسکتاہے ۔ ایسے میں برسوں سے کچراکا ڈھیر بنے ہوئے برساتی نالے بجائے پانی کی نکاسی کے شہر میں گندگی پھیلانے کا سبب بن سکتے ہی، اس ممکنہ صورتِ حال کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ برساتی نالوں کی فوری صفائی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ پریشان کن صورتِ حال سے بچایا جاسکے۔ 





29th June 2018 DMC Central Karachi Press Release