22nd May 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نامساعد حالات کے باوجود اور وسائل کی کمی کے باوجود مسلسل ترقیاتی کام کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک کی آمد ورفت کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے لئے سڑکوں او ر چوراہوں پر قائم ناجائز تجاوازات کا خاتمہ ضروری ہے ۔ رمضان المبارک میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کی ضرورت ہے ۔ وہ لیاقت آباد یوسی38 میں تیس ہزاراسکوائر فٹ سٹرک کی استر کاری کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،متعلقہ یوسی چیئرمین وائس چیئرمین بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ریاض گرلز کالج کے عقب سے ڈاک خانے کے جانب جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی جسے بلدیہ وسطی اپنے فنڈ سے از سرِ نو تعمیرکر رہی ہے۔ اس سڑک کا رقبہ تیس ہزار اسکوائر فٹ ہے۔ غریب آباد سے ڈاک خانے جانے والی ٹریفک کو پتھاروں و دیگر ناجائز تجاوزات اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے بڑی دشواری کا سامنا تھا۔ بلدیہ وسطی نے اپنے فنڈ سے مذکورہ سڑک کی از سرِ نو استر کاری کی اور سڑک کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ ہم فنڈ نہ ہونے کا رونا نہیں رو رہے بلکہ اپنے وسائل سے اپنی ٹیم کی جدوجہد سے مسلسل کام کررہے اور جلد ہی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سڑکوں کی استرکاری اور کچرے کی صفائی کا کام تیزی سے مکمل کرلیں گے ۔ریحان ہاشمی نے مزید بتایا کہ ضلع وسطی میں 70% فیصد مسائل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی اور بداعمالیوں کا نتیجہ ہیں جس کا عذاب پورے شہر کو سہنا پڑ رہا ہے جبکہ بلدیہ وسطی نے وہ کام جو کہ KW&SB کی ذمہ داری ہیں از خو د کروانے شروع کئے ہیں جس میں 70% وسائل کو سیوریج لائن کی بہتری کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے چونکہ جب تک سیوریج لائن کی مرمت نہیں ہوجاتی روڈ ز بنانا بے کار ہوگا۔اگر KW&SB اپنا کام کررہا ہوتا تو یہ پیسے بلدیہ وسطی سیوریج کے کاموں کے بجائے سڑکوں کی مرمت لائیٹوں اور پارکوں کے کاموں میں استعمال کررہا ہوتا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ریاض گرلز کالج کے عقب سے ڈاک خانے کے جانب جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی جسے بلدیہ وسطی اپنے فنڈ سے از سرِ نو تعمیرکر رہی ہے۔ اس سڑک کا رقبہ تیس ہزار اسکوائر فٹ ہے۔ غریب آباد سے ڈاک خانے جانے والی ٹریفک کو پتھاروں و دیگر ناجائز تجاوزات اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے بڑی دشواری کا سامنا تھا۔ بلدیہ وسطی نے اپنے فنڈ سے مذکورہ سڑک کی از سرِ نو استر کاری کی اور سڑک کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی۔ 



22nd May 2018 DMC Central Karachi Press Release