23rd May 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں کراچی کی خدمات بہت شاندا ررہی ہیں۔تعلیمی سرگرمیوں میں کتابوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ریحان ہاشمی نے فیڈرل بی ایریا بلاک ۲۰؍ میں فرید پبلشرز کی جانب سے لگائے جانے والے ۳۲؍ویں رمضان کُتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی کے طلبا و طالبات تعلیمی سرگرمیوں میں سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔اگرچہ کمپیوٹر نے بھی تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی اداروں میں قدم جمالئے ہیں تاہم کتاب کی اہمیت نہ کم ہوئی ہے اور نہ کم ہوگی۔ رمضان المبارک میں کُتب میلے کاانعقاد بڑی سعادت ہے۔ قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کے کُتب میلے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر فرید پبلشرز کے مالک فریداحمد، ادبی شخصیت رضوان صدیقی، معروف شاعر و صحافی سرورجاوید،اورراشدنور ،ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ کتب میلے کی افتتاحی تقریب میں شائقینِ کُتب بینی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فرید پبلشرز مستقل مزاجی سے ماہِ رمضا ن کے دورا ن کتب میلہ لگاتے ہیں ۔ رمضا ن کی وجہ سے زیادہ تر کتابیں دینی موضوعات پر میلے میں رکھی جاتی ہیں۔ نعت خوانی اور اسلامی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات نے کتب میلے سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں ۔ شعراٗ، ادیب، تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد، نوجوان طلبا و طالبات کی بڑی تعداد کتابوں کے میلے میں آرہی ہے۔
23rd May 2018 DMC Central Karachi Press Release