1st May 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں شبِ برأت کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے قبرستانوں میں اور راستوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات انتہائی خوش اسلوبی سے کئے گئے۔ عوام کو کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں عوام کو شبِ برات کے دوران بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے۔ فی الوقت بلدیہ وسطی کی حدود میں پندرہ چھوٹے بڑے قبرستان ہیں۔ جہاں شبِ برأت کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں مسلمان اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں۔ قبرستانوں میں خود رو جھاڑیاں اور درخت اُگ جاتے ہیں جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے نہ صرف قبرستانوں سے جھاڑیاں ختم کرائی بلکہ قبرستانوں میں راستوں میں صفائی کا ایسا انتظام کیا کہ عوام کو اپنے پیاروں کی قبروں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشان نہیں ہوئی۔اس کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں رات بھر روشنی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔دوسری جانب قبرستانوں کو جانے والے راستوں پر صفائی کے ساتھ رات کے وقت اسٹریٹ لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ساتھ ہی گرمی کے سبب پانی اور شربت کی سبیلیں بھی عوام کی پیاس بجھانے کے لئے پانی اور شربت پیش کرتی رہیں۔ قبروں پر ڈالنے کے لئے پھول بھی بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کو مفت پیش کئے گئے۔ قبرستانوں میں پانی اور خوشبو کا اسپرے بھی کیا گیا تاکہ گرمی کی شدت میں کچھ کمی محسوس کی جاسکے۔چیئرمین ، وائس چیئرمین ، بلدیاتی افسران اور کارکنان صبح سے رات تک عوام کی خدمات میں مصروف رہے۔


1st May 2018 DMC Central Karachi Press Release