28th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


REHAN HASHMI KEPT BUSY ALL THE NIGHT
STORM DRAIN CLEANING MONITORED AT NORTH NAZIMABAD AND NEW KARACHI
Dated: 28th jun 2018

Karachi: Chairman DMC Central Rehan Hashm have been monitoring the cleaning of storm water drains at Rasheed Turabi Road North Nazimabad and Nagan Chowrangi New Krachi. He kept visiting the sides time and again all the night so as not to let the workers become lazy at any moment. His efforts were successful to remove garbage and trash from the fifty percent length of the said Nalaas. On the other hand he got the chocked points of storm water drains at Nagan chwring cleard early in the morning. The energetic efforts of Rehan Hashmi keep his men working with devotion and it shows. It is also to be said that a two-man delegation of the world bank called on Rehan Hashmi in his office to know about the way the DMC Central has been adopting to lift and dispose the garbage. The delegation promised to extend its cooperation in making the system better so as to keep distt. Central clean and its atmosphere pleasant. However, Rehan Hashmi is trying his best to motivate the people to cooperate with DMC staff. He urged the people not to throw their garbage on the street but at the set place or Kachra Kundi. Presently, two cleaning campaing are in progress and chairman hopes them result oriented.        



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اپنے ضلع میں جاری صفائی کے کاموں کی بہ نفسِ نفیس دِن رات نگرانی کررہے ہیں۔بہ یک وقت جاری دو صفائی مہمات کی نگرانی کرنے کے لئے ریحان ہاشمی دن اور رات میں تمیز نہیں کرتے بلکہ رات کو بھی وقتاً فوقتاً صفائی کے کام کی نگرانی کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے بھی گذشتہ روز بلدیہ وسطی کادورہ کیا اور بلدیہ وسطی سے گذرنے والے برساتی نالے ’’گجر نالے ‘‘ کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریحان ہاشمی کو مذکورہ نالے کی جلد از جلد صفائی کی ہدایت کی۔تاہم ریحان ہاشمی کا جذبۂ خدمت اور کام سے لگن انکے ماتحت عملے میں بھی جوش و جذبہ جگانے میں اہم کردار اداکررہاہے ۔ تاہم اب بھی کسی کسی مقام پر سستی نظر آتی ہے جس پر ریحان ہاشمی خاصی خفگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔فی الوقت جاری برساتی نالوں کی صفائی میں رشید ترابی روڈ اورناگن چورنگی پر واقع نالے جو کہ کچرے کا ڈھیر بن چکے تھے اُن میں سے سینکڑوں ٹن کچرا نکال کر پانی کی نکاسی کے عمل کے لئے قابلِ عمل بنایا گیا ہے۔ جبکہ شاہراہوں کی صفائی بھی بدستور جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ورلڈ بنک کے نمائندوں نے بھی بلدیہ وسطی کے آفس میں چیئرمین ریحان ہاشمی سے ملاقات کی اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے معاملات پر گفتگو کی ۔ ریحان ہاشمی نے انہیں ضلع وسطی میں جاری صفائی کے مقامات کا دورہ کرایا۔ ورلڈ بنک کے نمائندوں نے صٖفائی کے طریقۂ کار میں بہتری لانے کے لئے اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ریحان ہاشمی اپنے طور پر محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی بہت عزم و حوصلے کے ساتھ عوام کی بہبود میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور نتیجہ خیز اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔



28th June 2018 DMC Central Karachi Press Release