5th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated: 05-Oct 2018
KARACHI: The DMC Central is taking a revolutionary step to save drinking water and spread greenery all over district central at all the parks and grounds in central district.
A Memorandum of Understanding (MOU) was signed between a private NGO and DMC central here the other day.
The DMC Central Chairman Rehan  Hashmi  and chief Executive of International Brand Limited (IBL) Major General (Rtd) Mohammed Tariq Haleem,Soori approached with  chairman with a slogan " GROW GREEN PAKISTAN" and he said it should be started from District central Karachi..
He apprised the Chairman that under the plan they wanted to fix four sewerage water treatment filter plants with an objective to save drinking water.
The treated water will be able to provide 50,000 gallons daily to all the parks and grounds of district central.
Each plant according to chairman estimated cost is under Rs two crores and each plant will be completed in the stipulated time period of 80 days.
The first plant at Fateh Park North nazimabad is under construction, three others are at Block 6 Federal B area Nursery, Hockey ground 11 a North Karachi and Talibe Chaman North Nazimabad.
Chairman said DMC central would save approximately two lac Gallon daily drinking water would be saved.
Hashmi said the DMC central gets approximately 60 to 70 mgd drinking water while Karachi is being supplied 350 mgd water and there was 30 percent leakage in DMC central.




کراچی ( ) ضلع وسطی کو ہرا بھرا کرنے کے لئے انقلابی اقدام ، پارکس ،گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کو یومیہ ۲؍لاکھ گیلن سیوریج کا ٹریٹیڈ پانی مہیاکرنے کا منصوبہ تیار ،بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور نجی ادارے بین الاقوامی برینڈ لمیٹڈ (آئی بی ایل) کے درمیان ایم او یو پر دستخظ ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی اور بین الاقوامی برینڈ لمیٹڈ (آئی بی ایل) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ)راشد محمد طارق حلیم سوری کے درمیان ''Grow green Pakistan' کے سلوگن کے ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا کرنے کے لئے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے سلسلے میں بات چیت جاری تھی جس کا خوش آئند اختتام ایم او یو پر دستخط کی صورت میں ہُوا۔ ایم او یو پر بلدیہ وسطی کی جانب سے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کئے جبکہ بین الاقوامی برینڈ لمیٹڈ (آئی بی ایل) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ)راشد محمد طارق حلیم سوری نے دستخط کئے اس موقع پر بین الاقوامی برینڈ لمیٹڈ (آئی بی ایل) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ)راشد محمد طارق حلیم سوری کہا کہ یہ مہم پورے پاکستان میں چلائی جائیگی جس کا افتتاح ضلع وسطی کراچی سے ہوگا ۔ انہوں نے چیئرمین کی اس بات کا خیرمقدم کیا ہے کہ پینے کے پانی کو بچانے کے مقصد کے ساتھ وہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی میں چار مختلف جگہوں پر سیوریج کے پانی کو ٹریٹیڈ کرنے کے لئے فلٹر پلانٹس لگانا چاہتے ہیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد DMC سینٹرل تقریبا دو لاکھ گیلن روزانہ پینے کے پانی بچا سکے گا.ریحان ہاشمی نے کہا کہ ڈی ایم سی سینٹرل کو تقریبا 60 سے 70 (MGD ) پینے کا پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ کراچی کو 350 ( MGD )پانی سپلائی کو ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں 30 فیصد رساو تھا.واضح رہے کہ ان سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے فی پلانٹ تقریبا 50,000 گلین ٹریٹڈ شدہ پانی ضلع وسطی کے پارکس ،گراونڈز کو روزانہ کی بنیادپر فراہم کیا جائے گا .جبکہ سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد پودوں کے لئے قابلِ استعمال بنانے کے لئے فتح پارک نارتھ ناظم آباد میں پہلا پلانٹ تعمیر ہے، جبکہ دیگر تین پلانٹس بلاک 6 فیڈرل بی ایریا نرسری، ہاکی گراونڈ -A 11 نارتھ کراچی اور طالب چمن نارتھ ناظم آباد میں تعمیر کیئے جائیں گے چیئرمین بلدیہ وسطی کے مطابق ہر پلانٹ کی تعمیر پر تخمینی لاگت دو کروڑ روپے ہے اور ہر پلانٹ کی تکمیل کی مقررہ مدت میں تقریبا 80 دن رکھی گئی ہے . ریحان ہاشمی نے اُمید ظاہر کی کہ مذکورہ منصوبے کی وجہ سے ضلع وسطی میں نہ صرف ہریالی بڑھے گی بلکہ ماحول کی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ 



5th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release