23rd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) عاشورۂ محرم سے امام حسین کے چہلم تک مجالسِ اور جلوسِ عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا، بلدیاتی ادارے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر صفائی کے خصوصی انتظامات کا تسلسل عاشورۂ محرم الحرام کے بعد بھی جاری ہے ۔ سینی ٹیشن کی افرادی قوت جس میں خواتین و مرد ورکرز شامل ہیں ضلع وسطی کے ہر یوسی میں صفائی کے انتظامات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے دن رات مصروفِ کار ہیں۔ چیئرمین ریحان ہاشمی خود ضلع وسطی کے تمام زونز گاہے بہ گاہے تنہا اور متحدہ قومی موومنٹ کے ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ دورہ کرتے رہتے ہیں تاکہ صفائی ستھرائی کے تمام معاملات بطریقِ احسن چلتے رہیں اور بلدیاتی عملے کی کارکردگی میں کمی واقع نہ ہو۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسِ عزاء صرف عاشورۂ محرم تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ امام حسین علیہ السّلام کے چہلم تک مجلسوں اور جلوسوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رہتاہے اس لئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے روزمرّہ صفائی اور کوڑاکرکٹ کے ڈسپوزل کے ساتھ ساتھ مجالس عزا ء کے مقامات، امام بارگاہوں کے اطراف اور راستوں کے علاوہ جلوسوں کے مقررہ راستوں کے اطراف پر بھی خصوصی صفائی جاری رکھنے پر زور دیاہے۔ دوسری جانب ضلع وسطی میں ملازمین کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے لئے فزیکل اسکروٹنی کا عمل جاری ہے جس کے تحت روزآنہ کی بنیاد پر حاضری رجسٹر اور عملے کی حاضری کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے نہ صرف بلدیاتی عملے کی حاضری بلکہ کارکردگی میں بھی بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔



23rd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release