12th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) عاشورۂ محرم عالمِ اسلام میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، پاکستان کے ہر شہر میں بھی عزادارانِ حسین اپنے اپنے انداز سے واقعۂ کربلا اور مظلومیت امام حسین کو یاد کررہے ہیں۔ بلدیہ وسطی آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے اور یہاں بھی عاشورۂ محرم امام حسین ؑ اور ان کے اصحاب کی محبت میں عقیدت و احترام سے منایاجارہاہے۔ بلدیہ وسطی سارا سال عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت خدمات انجام دیتا ہے۔ تاہم ہر دینی اور ملّی اہمیت کے دنوں کے موقع ہے پر بلدیہ وسطی کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی ، اپنے افسران و عملے کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات مہاکرنے میں دن رات ایک کردیتے ہیں۔ عاشورۂ محرم کے دوران بھی ریحان ہاشمی نے عزادارنِ حسین کو مجلسوں ، جلوسوں اور شہادتِ امام حسین کے ذکر کے لئے منعقد کی جانے والی محافل کو بہ خوبی اور خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بلدیہ وسطی کے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو ہائی الرٹ کردیاہے۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ ہرمسجد و امام بارگاہ کے اطراف اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر خصوسی صفائی میں مصروف ہے جبکہ ایم اینڈ ای ڈپارٹمنٹ رات کے وقت کی مجالس و جلوسوں کے لئے اضافی روشنی مہیاکرنے کے سلسلے میں اقدامات کررہاہے۔ خود چیئرمین ریحان ہاشمی گاہے گاہے ہر زون اور یوسی کا دورہ کررہے ہیں تاکہ عزادارانِ حسین کو مجالس کے مقامات تک پہنچنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی کی اہم مساجد ، امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوسوں کا انتظام کرنے والی تنظیمون کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی گئی اُن کے مسائل سُنے گئے اور بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور خدمت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ بلدیہ وسطی ، منتظمین اور عوام کے تعاون سے عاشورۂ محرم کی مجالس و جلوس خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہونگے۔





12th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release