6th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release
KARACHI: The DMC Central Chairman Rehan Hashmi said politics was
not his profession, nor he was greedy for next seat would do betterment of the
organization as per my concise and make all possible efforts to make DMC
Central a best organization.
The employees
recruited on the basis of nepotism and favoritism should, have to go out if not
working, he was not bothered if they are hurt, he stressed .
The operation such employees
will continue and those who are habitual absent departmental action would be
taken against them.
Hashmi said this while
replying to the questions of media apprising measures being taken for the
improvement of DMC central.
He said Sindh
Government was not providing sufficient funds as payment of salaries becomes
difficult, he added.
Hashmi said if DMC
central was a private organization than downsizing could have had been done
here.
However he said it was
his duty to safeguard the efficient and hard working employees.
He said it was need of
the hour that those employees who are not taking interest in their work should
be compelled to do work..
Hashmi said it is
pathetic that highly educated employees are working in Grade I and those not
highly educated are working at higher grades, some legislation in this regard
has to be done, he stressed.
He said those highly
educated are working in lower grades, it was an injustice being done to them.
He stressed for the
training of the employees to increase efficiency as at present four persons are
working for one employee.
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاست میرا پروفیشن نہیں ، نہ آئندہ سیٹ حاصل کرنے کا لالچ اسے لئے وہی کچھ کروں گا جو ضمیر کہے گا اور جو ادارے اور ملازمین کے لئے بہتر ہوگا۔ اقرباء پروری کے تحت ملازم رکھے جانے والے نااہل اور غیر حاضر رہنے والے افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی اور تنخواہ کاٹی جائے گی۔ ایماندار ملازمین کا فرض ہے کہ وہ خود ایسی کالی بھیڑوں کی نشان دہی کریں کو جو مفت کی تنخواہ اور ذمہ دار ملازمین کا حق کھارہے ہیں ۔ وہ بلدیہ وسطی کے محدودمالی وسائل کوبہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ملازمین کی بہبود کے لئے استعمال کرنے کے لئے کئے جانے والے حالیہ انقلابی اقدامات کے حوالے سے کئے جانے والے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ ریحان ہاشمی نے مزید کہاکہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے مہیاکیا جانیوالا فنڈ تنخواہوں کی مد میں پورا نہیں پڑتا ، اور اگربلدیہ ضلعی کوئی نجی ادارہ ہوتی تو اس میں ڈاؤن سائزنگ لازمی قراردے دیا جاتا ۔ کیونکہ ملا زمین کی تنخواہ ادارے پر بوجھ قراردے دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی مثبت اقدامات کررہی ہے ۔تاہم محنت کش اور کام کرنے والے ایماندار ملازمین کی ملازمت کو تحفظ فراہم کرنا بھی بلدیہ وسطی کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ کام کرنے والے اور کام چور افراد ایک برابر نہیں۔کوئی مذہب و ملّت اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایماندار اور بے ایمان افرا کوایک صف میں کھڑا کردیا جائے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جو لوگ کا م نہیں کررہے اُن کو کام کرنے پر مجبور کیا جائے اور فعال بنائیں۔ہنر مند و بے ہنر ملازمین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ایسے افراد بھی بلدیہ کے ملازمین ہیں کہ جو پڑھے لکھے اور ڈگری ہولڈرز ایم کام اور ایم بی اے ہیں لیکن وہ گریڈ و ن کے ملازم ہیں جبکہ ایسے حضرات بھی ہیں کہ جو بس مڈل پاس ہیں اور وہ بہتر عہدوں پر فائز ہیں۔ اس سلسلے میں قانون سازی کی ضرورت ہے کہ قابلیت کے مطابق ملازمت مہیاکی جائے۔ انہوں نے افرادی قوت کو تربیت دے کر ادارے کے لئے فعال اور قابل اثاثہ بنانے پر زور دیا۔ کیونکہ سرکاری اداروں میں ایک فرد کا کام چار افراد کررہے ہوتے ہیں جبکہ نجی اداروں میں چار افراد کا کام ایک فرد سے لیا جاتاہے۔
6th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release