30th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


KARACHI: The DMC central chairman Rehan Hashmi has issued instructions to remove all encroachments from footpath and grow greenery before the green line bus service gets operational.
He issued these directives during a visit to the central Island near Sakhi Hasan North Nazimabad.
Chairman said even the puncture repair should not be seen on foot path.
He also visited Aysha Mamzil and issued directives to horticulture department to make this area green by planting saplings.
Chairman said greenery campaign has been launched in DMC central want to make central green and free of pollution to some extent. 




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں ایک بعد ایک نئی مہم کی شروعات ، جشنِ آزادی کے موقع پر نالہ صفائی مہم اور شجرکاری ، عیدِ قرباں پر عیدالاضحی صفائی آپریشن اور اب سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ نارتھ ناظم آباد پر سڑک کے کنارے درخت لگانے اور گرین بیلٹس کی تعمیر کے کام کا آغاز کردیا گیا۔ ٹیکسیشن ڈپارٹ کو تعمیراتی ملبہ پھیلانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت ۔ اس سلسلے میں سرِ دست سخی حسن سے کے ڈی اے چورنگی تک سڑک کے کنارے درخت لگانے جبکہ سڑک پر واقع پتھاروں اور تجاوزات کو ختم کرکے ٹوٹ پھوٹ جانے والے فٹ پاتھوں کی مرمت کی جارہی ہے تاکہ عوام سڑک پر چلنے کے بجائے فٹ پاتھ استعمال کرسکیں۔ واضح رہے کہ فٹ پاتھوں پر قائم پتھاروں اور تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کو سڑکوں پر چلنا پڑتا جو حادثات کا سبب بنتاہے۔ عوام کو ان ناجائز قبضہ مافیا سے دیرینہ شکایت تھی کیونکہ یہ خودور پودوں کی طرح پیدا ہونے والی تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں دشواری پیدا کرتی ہیں بلکہ عوام کو حادثات سے دوچار بھی کرتی ہیں۔ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی سے سڑکوں اور پتھاروں کو تجاوزات سے پاک کرکے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اور اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے ساتھ ساتھ تعمیراتی ملبہ پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ۔ 



30th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release