25th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


KARACHI: The 50 families were distributed rations to poor minority employees of DMC Central here the other day.
The minority community Chairman DMC Central Ilyas Khokar had arranged the distribution of Ration on the occasion of DWALI.
The DMC Central Chairman speaking on the occasion said minority employees of central play a vital role in the development of the city and they can never be ignored.
Amin ul Haq MNA and Rabita committee member MQM Pakistan speaking on the occasion said this country always takes care of minority community and will continue to safeguard their rights.




کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس لیاقت آباد کے سبزہ زار میں چیئرمین اقلیتی امورکمیٹی الیاس کھوکھر نے بلدیہ وسطی کے تعاون سے ہندو برادری سے رکھنے والے بلدیہ وسطی کے ملازمین کے لئے دیوالی کے موقع پر راشن تقسیم کیا گیا ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی امین الحق، رکنِ رابطہ کمیٹی زاہد منصوری ،چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور چیئرمین اقلیتی امورکمیٹی الیاس کھوکھر نے اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق کا احترام کرتی ہے اور انکے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار پُر امن طور پر منانے کا حق حاصل ہے ۔ہندو برادری کے خواتین و حضرات بڑی تعداد میں مذکورہ پروگرام میں شرکت کی ۔ تفصیلا ت کے مطابق بین المذاہب خیر سگالی کے جذبہ کے تحت بلدیہ وسطی میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ان کے تہوار دیوالی کے موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی اقلیتی امور کمیٹی کے چیئرمین الیاس کھوکھر نے نے مرکزی دفتر لیاقت آباد کے سبزہ زار پر ہندو برادری کے لئے دیوالی کے موقع پر راشن تقسیم کرنے کاخصوصی اہتمام کیا ،جس کا مقصد اسلام کے آفاقی اصول کو اُجاگر کرنا تھا کہ اسلامی ریاست میں رہنے والے تمام دیگر مذاہب کے افراد اپنے مذہب تہوار پُر امن طور پر منانے کا حق رکھتے ہیں ۔ جبکہ اسلامی ریاست اُن کی جان و مال و عزّت کا تحفّظ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن اور دیگرشعبہ جات میں ہندو برادری کی بڑی تعداد ملازم ہے جو عوام کی خدمت کیلئے دن رات مصروفِ عمل رہتے ہیں ۔ ہندو برادری کو بھی انکے تہوار منانے کے لئے تہواروں کے دنوں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنا تہوار پُر امن طریقے پر مناسکیں۔ بلدیہ وسطی کی جانب سے ہندو برادری میں دیوالی کے موقع پر راشن تقسیم کرنے کا مقصد دراصل بین المذاہب خیر سگالی کے جذبہ کا اظہار ہے۔

25th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release