9th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

DMC CENTRAL FINALAIZES ARRANGEMNTS FOR AASHOORA-E-MUHARRAM

REHAN HASHMI DIRECTED HIS TEAM TO KEEP CONTACT WITH PROCESSIONS INCHARGE


Dated: 9th September  2018

Karachi(    )DMC Central has finalized its arrangements of cleanliness and lighting for a carefree observance of Aashoora-e-Muharram. Rehan Hashmi, the Chairman of DMC Central paid frequent visits to all of his zones and monitored the arrangements. He directed the Officers of Sanitation, Parks and M&E departments not to leave any stone unturned in their way of work. He asked them to keep the roads clean that lead to the Mosques, Imambargah, places of Majlis and religious gatherings. The arrangement of light at night must be adequate so as to enable the Azaadaar move peacefully. Aashoora-e-Muharram is observed with great respects and sense of love for Hazrat Imam Hussain. In DMC Central many processions are brought out during Aashoora-e-Muharram in day as well as at night. DMC Central will not only provide them complete Municipal services but also establish Sabeels where clod water and syrup will be presented to the participants of the processions. Meanwhile, road carpeting has been done in the areas where roads were broken or in bad conditions so that the process may pass smoothly.




کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے تمام زونز کا ہنگامی دورہ کیا اور عاشورۂ محرم کے سلسلے میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مختلف مساجد ، امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے منتطمین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بلدیہ وسطی کے ایم اینڈ ای، بی اینڈ آر اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران سے عاشورۂ محرم پر کئے جانے والے انتظامات کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،سپریٹنڈنگ انجینئر نازش رضا، محکمہ سینی ٹیشن کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کرنے کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں جانے والے تمام راستوں کو بھی صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی پیوند کاری اور گڑھوں کی بھرائی کو بھی ممکن بنایا جائے جبکہ رات کے وقت روشنی کا اضافی انتظام کیا جائے تاکہ عزادارانِ امام حسین ؑ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے جلوسوں کے راستوں پر پانی اور شربت کی سبیل لگانے کی ہدایت بھی کی ۔ریحان ہاشمی نے واٹر و سیوریج بورڈ کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر و سیوریج لائنوں کی لیکج کو بھی فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے یوسی چیئرمین کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مساجد،و امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس منتظمین سے مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ بھی ضرورت کے تحت فوری طور پر اقدامات کئے جاسکیں۔ واضح رہے کہ تمام عالمِ اسلام کی طرح پاکستان میں بھی عاشورۂ محرم روائتی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتاہے۔ ضلع وسطی میں بھی شہادتِ امام حسین کے سلسلے میں لاتعداد مجالس اور محافلِ ذکرِشہادتِ امام حسین ؑ منعقد کی جاتی ہیں۔جبکہ دن کے علاوہ رات کے وقت بھی جلوس نکالے جاتے ہیں۔بلدیہ وسطی کے کارکنان عشرۂ محرم الحرام کے دوران دینی جذبہ کے ساتھ عزادارانِ امام حسین کی خدمت اور سہولت کی خاطر اپنی خدمات مہیا کرتے ہے۔ روزآنہ صفائی کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی مہم بھی ضلع وسطی میں صفائی رکھنے کے لئے ممد و معاون رہتی ہے۔ محرم الحرام تمام عالمِ اسلام کو نواسۂ رسول امام حسین ؑ اور ان کے اہلِ خانہ و اصحاب کی مظلومیت کی یاد دلاتا ہے ۔ عالمِ اسلام میں امام حسین کی شہادت اور واقعۂ کربلاکا تذکرہ ہر سطح پر کیا جاتاہے جس سے یہ سب ملتا ہے کہ جب دین پر آنچ آنے لگے تو پھر دین بچانے کے لئے جان کا نذرانہ دینے میں کوئی مذائقہ نہیں۔ 



9th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release