10th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی نے کہاہے کہ عزاداران حسین کو محرم الحرام میں تمام تر بلدیاتی سہولتو ں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل کیپیٹل ایریا لیاقت آباد میں عزاداران حسین کے جلوس کی گزر گاہ پر کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میونسپل کمشنر وسیم سومرو کے ہمراہ محرم الحرام میں عزاداران حسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مسجد و امام بارگاہ زین العابدین ناظم آباد ،مسجد و امام بارگاہ آل محمد سیکٹر 5C نارتھ کراچی،مسجد پنجتنی و امام بارگاہ حسینی سیکٹر 5F یونین کمیٹی نمبر 10 ،مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل انچولی فیڈرل بی ایریا ،مسجد و امام بارگاہ رضویہ ناظم آباد کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کر کے عزاداران کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور اُنہیں حل کرنے کے لئے ہرممکنہ اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے یوسی چیئرمین کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مساجد،و امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس منتظمین سے مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ضرورت کے تحت فوری طور پر اقدامات کئے جاسکیں۔ تمام عالمِ اسلام کی طرح پاکستان میں بھی عاشورۂ محرم روائتی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتاہے۔ ضلع وسطی میں بھی شہادتِ امام حسین کے سلسلے میں لاتعداد مجالس اور محافلِ ذکرِشہادتِ امام حسین ؑ منعقد کی جاتی ہیں۔جبکہ دن کے علاوہ رات کے وقت بھی جلوس نکالے جاتے ہیں۔بلدیہ وسطی کے کارکنان عشرۂ محرم الحرام کے دوران دینی جذبہ کے ساتھ عزادارانِ امام حسین کی خدمت اور سہولت کی خاطر اپنی خدمات مہیا کرتے ہیں۔ روزآنہ صفائی کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی مہم بھی ضلع وسطی میں صفائی رکھنے کے لئے ممد و معاون رہتی ہے۔ محرم الحرام تمام عالمِ اسلام کو نواسۂ رسول امام حسین ؑ اور ان کے اہلِ خانہ و اصحاب کی مظلومیت کی یاد دلاتا ہے ۔ عالمِ اسلام میں امام حسین کی شہادت اور واقعۂ کربلاکا تذکرہ ہر سطح پر کیا جاتاہے جس سے یہ سبق ملتا ہے کہ جب دین پر آنچ آنے لگے تو پھر دین بچانے کے لئے جان کا نذرانہ دینے میں کوئی مذائقہ نہیں۔
10th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release