18th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی میں جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ مذہبی جذبات کے تحت زور و شور سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کی ہر یوسی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر طور پر انجام دینے کے لئے شب و روز مصروف ہیں۔ بلدیہ وسطی کی حدود میں تمام مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف میلادِ مصطفےٰ ﷺ کے انعقاد کے لئے مختص مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ مزید برآ ں چیئرمین ریحان ہاشمی بہ نفسِ نفیس محافلِ میلاد مصطفی ﷺ میں شرکت کررہے ہیں تاکہ میلاد کی محفلیں سجانے والے افراد سے براہ راست انکی ضروریات سے آگاہی حاصل کرسکیں اور انکی شکایات کو دُور کرنے کے لئے فوری اقدام کئے جاسکیں۔ درایں اثنأ ریحان ہاشمی نے مختلف مساجد میں اسلامی تشخص کی پہچان سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کی تقاریب میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے مساجد کی انتظامیہ اور جلوس کے منتظمین کو بلدیہ وسطی کے وسائل کے مطابق بہترین بلدیاتی خدمات مہیاکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ترقیاتی کام بھی تسلسل سے جاری ہیں ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسل میں سڑکوں استرکاری ،فٹ پاتھ کی مرمت اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ سیوریج کی نئی لائنیں بھی ڈالی جارہی ہیں جبکہ متعدد شاہراؤں اور پارکس کی تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ریحان ہاشمی ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی جشنِ ولادتِ باسعادت ﷺ کی تقریبات کو بلدیہ وسطی میں بہتر طور پر اور اسلامی بھائی چارے کے ساتھ منانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مسلمانوں کے مختلف مکاتبِ فکر کے علمأ سے ملاقات بھی کی اور یقین دلایا کہ بلدیہ وسطی جشنِ عیدِ میلاد النبیؐ کے انتظامات کے سلسلے میں بہتر سے بہتر خدمات بہم پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ 





کراچی ( ) بلدیہ وسطی نارتھ کراچی زون میں بلدیہ وسطی کی جانب سے سیوریج کی نئی لائن بچھادی گئی۔ عوام دیرینہ پریشانی سے نجات پانے پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے شکر گزار۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی زون کے سیکٹر 7-D/2 نارتھ کراچی یوسی 14کے عوام سیوریج لائن کے مخدوش ہوجانے کے سبب عوام گندے پانی کے رساؤ اور تعفّن سے پریشان تھے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے عوام کی پریشانی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے مذکورہ علاقے میں پرانی مخدوش گندے پانی کی لائن کی جگہ بلدیہ وسطی کے خرچے پر نئی سیوریج لائن ڈلوادی جس کے سبب علاقہ مکینوں نے سکون کا سانس لیا اور چیئرمین بلدیہ وسطی کا شکریہ اداکیا۔ اُدھر کریم آباد پرواقع نالہ میں گندگی ، کوڑاکرکٹ اور سیوریج کے پانی کے بہاؤ کے سبب نالہ بلاک ہوگیا تھا اور علاقہ مکینوں کے لئے نہ پریشانی کا سبب تھا۔ مذکورہ نالے کو چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہیوی مشنری استعمال کرتے ہوئے صاف کرایا ۔ انہوں نے نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے انکے مسائل سُنے اور عوام کی بہبود کے لئے بلدیہ وسطی کے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کے وسائل کم ہونے کے باوجود عوام کی بہبود کے لئے جد و جہد میں مصروف ہیں ۔ بلدیہ وسطی کا عملہ انکے ہدایت پر دن رات اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ تاکہ موجودہ صورتِ حال میں جشنِ ولادتِ محمد مصطفے ﷺ منانے میں بلدیہ وسطی کے عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 



18th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release