21st Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )حق پرست قیادت تعلیم کی فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے ہونہار طلباء و طالبات ہماری امیدوں کا محور ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمیئر کراچی وسیم اختر نے طارق بن ذیاد اسکول سیکٹر 5-D نیو کراچی میں نئی تعمیر ہونے والی کلاسزکی افتتاحی تقریب کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔میئر کراچی نے کہا کہ فنڈ کی عدم دستیابی اور سندھ حکومت کی جانب سے مکمل اختیارات نہ ملنے کے باوجود حق پرست قیادت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ میئر کراچی نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی،انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت نے تعلیم کے فروغ کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے موجودہ اسکولوں میں تعمیر اتی کاموں کے علاوہ اُن کو جدید طرز پر آراستہ کیا جارہا ہے اور ان میں کمپیوٹر لیب اور دیگر جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے اسکولوں کو UP GRADE کرنے پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں تاکہ غریب بچوں کو بھی بہتر تعلیمی ماحول اور سہولتیں فراہم کر سکیں ،انہوں نے پرائیویٹ اداروں اور NGO's کو دعوت دی کہ تعلیم کے فروغ کے لئے آگے بڑھیں اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں ۔ 






21st Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release