21st Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )دستیاب وسائل میں مسائل کے حل کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا ظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلاک Cاور D،نارتھ ناظم آ با د کی درمیانی شاہراہ کی نئے سرے سے تعمیر کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع ان کے ہمر اہ یونین کونسل کے چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 100روزہ صفا ئی مہم کے دوران دیگر ترقیاتی کام نئی سٹرکوں کی تعمیر، گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پارکس کی تزئین و آ رائش کا کام تیزی سے جاری ہے محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پختہ اورپائدار سٹرکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزئین و آ رائش کے کام کو مکمل کر کے عوام کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ عوام کو صحت مند تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تا کہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی
کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے ۔
کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے ۔
21st Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release