20th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا نیو کراچی زون کے 20 سے زائد مقامات کا طوفانی دورہ ،چیئرمین ریحان ہاشمی نے یونین کونسل نمبر 01 کے علاقے خورشید بیگم پارک ، قائد پارک ، پلے گراؤنڈ ، مدیحہ روڈ ، 3100 روڈ، زرینہ کالونی اور بابا موڑ، اس کے علاوہ یونین کونسل نمبر 14 میں فاطمہ جناح کالونی ،قصبہ اسلامیہ ،مسلم ٹاؤن ، 5-L ،11-F سمیت مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمینز وائس چیئرمینزاور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں۔فنڈ کی عدم دستیابی کے باوجود عوامی خدمات کے حوالے سے پر عزم ہیں 100 روزہ صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کا م کے معائنے کے دوران کیا ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران کو کام کو تیز رفتاری سے کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ سیوریج کے مسائل پر قابو پانے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ مل کر اقدامات کررہے ہیں سڑکوں کی بہتری جب ہی ممکن ہو سکتی ہے جب سیوریج کی صورت حال کو بہتر کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ100 روزہ صفائی مہم میں صفائی ستھرائی کے کاموں کے ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر یونین کمیٹی میں نئی کچرا کنڈیاں بنائی جارہی ہیں تاکہ خود ساختہ کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کیا جاسکے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کو صاف شفاف رکھنے کیلئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ سے تعاون کریں۔
20th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release