28th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرین لائن بس پروجیکٹ کی انتظامیہ سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین نے گرین بس پروجیکٹ کی تعمیر کو وقت مقرر پر پورا کر نے پر زور دیا اور اس پروجیکٹ کی تعمیر کی زد میں آنے والے پارکس کی نئے سرے سے تعمیر اور شجر کاری مہم کے زریعے ضلع میں نئے پودے لگانے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ درخت اور پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور ہم ضلع کو صاف اور شفاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔اس موقع پر گرین لائن پروجیکٹ کی انتظامیہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 کلو میٹر پر محیط گرین لائن بس کا سفر سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوکر میری ویدرٹاور پر ختم ہوگا اس کے 22 اسٹیشن ہونگے اور 24 بسیں استعمال ہونگی جس کا کنٹرول اور کمانڈ سسٹم گارڈن ویسٹ میں بنایا جا رہا ہے اس سروس سے کراچی کے ٹریفک کا رش کم ہوگا اور عوام کو تیز تر سفری سہولیات میسر ہونگی گرین لائن پروجیکٹ کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی اس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے جو پودے اور درخت ضائع ہوگئے ہیں ،ہم بلدیہ وسطی کے تعاون سے دوسری جگہوں پر شجر کاری مہم کے زریعے نئے پودے لگائیں گے تاکہ ماحول میں آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔


28th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release