29th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے مطا بق تیز کیا جائے سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے تا کہ شہریوں کو ضلع وسطی میں سفر کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں جاری روڈ کارپیٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعد کہ بلدیہ وسطی میں نئی سٹرکوں کی تعمیر، اندرونی گلیوں کی استرکاری ، گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پارکس کی تزئین و آ رائش کا کام تیزی سے جاری ہے محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹرکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزئین و آ رائش کے کام کو مکمل کر کے عوام کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ عوام کو صحت مند تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تا کہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے ۔
29th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release