4th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release
دورِجدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید علوم کے زیور سے آر استہ کرنا ہوگاتاکہ مستقبل قریب میں پاکستان کا نام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوان خیالات کا اظہار ڈپٹی مئیرکراچی ارشد وہرہ نے سر آغا خان پرائمری و سیکنڈری اسکول کی جانب سے منعقدہ تقریب جس کا سلوگن '' آئیے ہم سب مل کر تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں'' کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی،ایجوکیشن آفیسر فیض احمداور اسکول پرنسپل بھی موجود تھیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ طلباء و طالبات ملک و قوم کے معمار ہیں ملک کی تعمیر اور ترقی کا انحصار طلباء و طالبات پر ہے کیونکہ کامیاب طالب علم ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اس تقریب کا بنیادی مقصد اسکول کا معیار تعلیم بلند کرنا اور اسکول کو ماڈل انگلش میڈیم اسکول بنانا ہے اس موقع پر اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ ان کو اعتماد میں لے کر ان کی رائے کو شامل کرکے سر آغا خان ماڈل انگلش میڈیم اسکول کے منصوبے کو جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے اس موقع پر پرنسپل اسکول نے کہا کہ بچوں کا معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ایوننگ شفٹ میں اسپیشل ٹیوشن کلاسز کے زریعے بچوں کو تعلیم دی جائے گی ۔
4th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release