10th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

KARACHI: The beautification of district Karachi central is in full swing as green belts islands and roundabout are being cleaned.
The DMC central chairman Rehan Hashmi has advised the staff to make best efforts to beatify the area before August 14.
The horticulture department was busy in trimming the trees so that island and green belts could give a good look.
Hashmi has said August 14 will be celebrated with great enthusiasm and national spirit.

Chairman also visited Nazimabad . Nortrh Nazimabad and North Karachi and also removed all the hurdles which could speed up the green bus service for which Sindh chief secretary has issued instructions to gear up the green line bus process.
Chairman during a visit on Friday advised to remove all kind of hurdles so that BRTS could be completed as soon as possible .
Hashmi noted with concern that delay in BRTS system was causing    hardships to the people.




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر جشنِ آزادی صفائی پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے ، ضلع وسطی کے ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی صفائی کے ساتھ چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے منصوبے پر زور دیا جارہاہے۔جبکہ چیئرمین ریحان ہاشمی مختلف یوسیز کا دورہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی کی آمددیگر اضلاع کی طرح بلدیہ وسطی میں بھی صفائی کے انتظامات بہتر سے بہتر کرنے پر زور دیا جارہاہے ۔ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ محکمۂ باغات کے تعاون سے ضلع کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بھرپور تگ و دو میں مصروف ہے ۔ مزید برآں چوراہوں پر نصب شدہ مختلف نمائشی اشیأ کی صفائی اور دھلائی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ چوراہوں پر نصب بڑے بڑے نمائشی مجسمے ماحول کی آلودگی اور گردو غبارکے جم جانے کی وجہ سے اپنی خوبصورتی کھورہے تھے۔ تاہم اب بلدیاتی کارکنوں کی محنت سے اب صاف اور خوبصورت بنائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ پارکوں کی صفائی اور پودوں کی تراش خراش درست کی جارہی ہے ۔ گھاس کی کٹائی اور نشتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پارکوں کے اطراف میں صفائی جاری ہے۔ اُدھر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ نفسِ نفیس لیاقت آباد کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا ، اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور صفائی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں تمام شہر ہی کیا پاکستان بھر میں صفائی کے پروگرامز جاری ہیں۔ تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ بھی اپنی جانب سے بہتر سے بہتر صفائی کے انتظامات کررہی ہے تاکہ عوام جشنِ آزادی صاف ستھرے ماحول میں منائیں۔


10th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release