11th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ امسال جشنِ آزادی پر ہر شخص سبز پرچم کے ساتھ ساتھ ایک پودا بھی لگائے جشن آزادی سرسبز پاکستان کے جذبہ کے تحت منایا جائے۔جس طرح ہر گھر کی چھت پر قومی پرچم لہرارہا ہے اسی طرح اگر اہلیان ضلع وسطی اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگائیں تو تقریبا پچاس لاکھ نئے درختوں کی ہریالی ضلع وسطی کی آب و ہوا پر بہتر اثر ڈالنے کے ساتھ آلودگی میں کافی حد تک کمی پیداکرنے میں مددگار ہوگی۔ وہ ضلع وسطی میں بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے میجر ضیأ الدین عباسی شہیدایلیمنٹری گرلز ایند بوائز اسکول ناظم آباد نمبر ۲ ؍ میں جشنِ آزادی شجرکاری کی تقریب سے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون کے علاقے حیدری میں بوہری کمیونٹی کے زیر انتظام چلنے والے MSB ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں بھی پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے اساتذہ و طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کا جشن منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے عوام اور ملک کی فلا ح و بہبود کے لئے کوئی کام کریں اور شجرکاری نہ صرف صدقۂ جاریہ ہے بلکہ عوام کی صحت اور شہرکی فضائی آلودگی میں کمی لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے شجرکاری،پودوں اور پیڑوں کے فوائد سے آگاہی پر مبنی ٹیبلو پیش کئے جبکہ تصویروں اور پلے کارڈز کے ذریعے شجرکاری اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ریحان ہاشمی نے میجر ضیاالدین عباسی شہید اسکول کی جانب سے شجرکاری آگاہی واک میں بھی شرکت کی۔ واک میں اسکول کے اساتذہ ، طلبا وطالبات کے علاوہ عوام کی بڑی تعدا د نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ آلودگی عالمی سطح پر بڑھنے والے مسائل میں سے ایک ہے ۔ انسان جس قدر نئی نئی ایجادات کرے گا اُتنا ہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے کا امکان بڑھے گا۔ آلودگی میں کمی لانے کا بہترین ذریعہ شجرکاری ہے اس لئے امسال جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے عوام اور ملک کی فلاح و بہبود کے لئے سرسبز و شاداب کے پاکستان کے عنوان سے شجرکاری بھی کی جائے گی۔ امید ہے ضلع وسطی میں لاکھوں کی تعدا د میں نئے پودے لگائے جائیں گے۔ 



11th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release