24th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنا نے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں وہ نارتھ ناظم آباد میں،کچرے کی منتقلی ،گرین بیلٹس،سیوریج کی ناکارہ لائنوں کی تبدیلی اور نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسیم احمد ،غوث محی الدین ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات شبیر احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جس قدر محنت سے کام کررہے ہیں اگر صوبائی حکومت قرارِ واقعی اختیارات اور وسائل مہیا کردے تو ہر ضلع صفائی ستھرائی کی منہ بولتی تصویر بن جائے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کی راہ میں وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بن سکی تاہم مناسب وسائل کی موجودگی میں جس سطح پر خدمات انجام دی جاسکتی تھیں یقیناًاُس سطح پر پہنچنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مختلف یوسیز میں مخدوش سیوریج لائنوں کے رساؤ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ گرین بیلٹ میں جاری صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلدی وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ دریں اثناء منتخب یوسیز میں گرین بیلٹس کی صفائی کاکام جاری رہا۔جس میں بلدیہ وسطی کے محکمہء سینی ٹیشن اور محکمہء باغات کے باہمی تعاون سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ جبکہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی دستیاب گاڑیوں اور مشنریز کو بھی استعمال میں لایا جارہاہے۔ سرِ دست منتخب شدہ چھ یوسیز میں موجود تمام گرین بیلٹس کی صفائی، کوڑے کرکٹ کو ہٹانا اور سوکھے پیڑوں کی جگہ نئے پودوں کی شجرکاری بھی جاری ہے۔100 روزہ صفائی مہم کے دوران ہزاروں ٹن کوڑے کا بیک لاگ اُٹھایا جاچکا ہے جبکہ روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا بھی باقاعدگی سے اُٹھایا جارہا ہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور تمام عوام اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے 100روزہ صفائی مہم کے لئے خاص طور پر منتخب کردہ یوسیز کے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی یوسیز کو شفاف رکھنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کریں اور جس قدرممکن ہو عوام کو بھی اس مہم میں شامل کریں کیونکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا زیادہ تر دارو مدار عوام کے باہمی تعاون پر ہی منحصر ہے۔
24th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release