12th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
KARACHI: All the six DMCs have launched a campaign against
illegal cattle markets in various parts of the city.
The DMC central chairman Rehan Hashmi visited Tahir Villa at Gulberg
and removed illegal cattle market with the help of district administration
Hashmi talking to media during the operation said such haphazard
cattle markets were causing hurdles in smooth flow of traffic due to which
traffic mess is reported daily.
He said there are already encroachments all over the city and
due to these illegal cattle markets there was a fear of Congo virus and many
other deadly diseases.
Issued instructions on the spot that illegal cattle markets be
not allowed.
These animals also cause huge loss to parks and as district
central was already facing acute water shortage and funds to DMC central was
negligible due to this reason performance of DMC central wad badly affected.
Rehan Hashmi has once again appealed to coming Sindh Chief Minister
to provide funds.
The battered roads in DMC are in bad shape and funds are badly
needed for the carpeting of roads.
He has also appealed to Mayor Karachi to make speedy
arrangements for the removal of encroachments before Eid ul Azha.
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے غیر قانونی بکرامنڈیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔سرِ دست طاہر ولا فیڈرل بی ایریا گلبرگ زون سے آغاز کیا گیا گذشتہ شب طاہر ولاپر قائم غیر قانونی بکرا منڈی کو ختم کیا گیا وہاں سے جانوروں اور دیگر سامان کو ہٹوایا گیااس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر (سینٹرل)ا ذوالفقار علی خشک ،متعلقہ یوسی کے چیئرمین ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف بھی انکے ہمراہ تھیں ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ جگہ جگہ گلیوں اور محلوں اور سڑکوں پر قائم کی جانے والی غیر قانونی بکرامنڈیاں ایک جانب تو ٹریفک کی معمول کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں تو دوسری جانب عوام کیلئے آمد ورفت میں پریشانی پیداکررہی ہیں ۔ انہوں نے قربانی کے بیمار جانوروں کے حوالے سے کہا کہ بیمار جانور ممکنہ طور پر کانگو وائرس کا سبب بن سکتے ہیں جو انسانوں کے لئے جان لیوا بیماری ہے ۔ اس لئے ہر جگہ بکرامنڈی قائم کرنے کے بجائے صرف اُن جگہ جانور کھڑے کئے جائیں کہ جہاں قانونی طو رپر بکرامنڈی لگانے کی اجازت مقامی انتظامیہ نے دی ہے ۔ انہوں نے بلدیہ وسطی کے تمام زونز میں یوسیز کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی بکرامنڈی برداشت نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عیدِ قرباں کے موقع پر مویشی فروخت کرنے والے جگہ جگہ اپنی مرضی سے جانور کھڑے کردیتے ہیں اور گلی محلوں تک کو بکرا منڈی بنادیتے ہیں ۔ اس صورتِ حال سے ایک جانب تو عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب خطرناک بیماری کانگو وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس جان لیوا بیماری کا جراثیم مویشیوں سے ہی پھیلتے ہیں۔
12th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release