19th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


ُکراچی( )ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا کہ کراچی کی عوام حق پرستوں کے ساتھ ہے،میئر،ڈپٹی میئر کراچی کو آئین کے آرٹیکل A-140 کے تحت اختیارات دیئے جائیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کنوینیرمتحدہ پاکستان عامر خان نے عوامی مفاد میں 23 اپریل 2017 ء ؁ کو لیاقت آباد سے مزار قائد تک نکالے جانے والی ریلی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ،CC کمیٹی ،اراکین صوبائی اسمبلی جمال احمد،ریحان ظفر،محفوظ یار خان ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی،اسامہ قادری،راشد سبزواری بھی موجود تھے ۔عامر خان نے کہا کہ عوامی مفاد کی خاطر نکالے جانے والی اس ریلی کا مقصد کراچی کے شہریوں کو درپیش پانی،بجلی،سیوریج اور دیگر مسائل کی طرف سندھ حکومت کومتوجہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم I OWN کراچی کی صدا بلند کرنے والوں کے منتخب نمائندے ہیں اور کراچی کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا جانتے ہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کوئی رکاوٹ ہمیں عوام کی خدمت سے روک نہیں سکتی ،فنڈ کی عدم دستیابی اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود ہم شہر کراچی بالخصوص ضلع وسطی کی خدمت کررہے ہیں ۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شا کر علی نے کہا کہ سندھ حکومت نے روزِ اول سے ہمارے لئے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں حکو مت یہ نہ بھولے کہ '' ہر مشکل سے ہم ہنس ہنس کر ٹکرانے والے ہیں" کراچی کے لوگوں کو ان کا جائز حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری کو نبھانا خوب جانتے ہیں۔ 





19th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release