7th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) کراچی کو پھولوں شہر بنا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ کراچی کو اسلحے کا شہر بنانا چاہتے تھے ماضی میں بھنورے ،پھولوں ،جگنوکے قصے سراب ہوگئے تھے ا ن خیالات کا اظہا رایم کیو ایم (پاکستان)کے سینئر ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے فیملی پارک یونین کونسل 28 ، بلاک 12، فیڈرل بی ایریا میں گل داؤدی کی پانچ روزہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی ، حق پرست ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین ،جمال احمد ، چیئرمین باغات اسٹنڈنگ کمیٹی ظفر اعجاز،یوسی چیئرمین حسن نقوی ،وائس چیئرمین جمشید علی قائمخانی، میونسپل کمشنر آ فاق سعید ، سماجی کارکن اسماء محمد علی ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف موجود تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کو 70% ریونیو دیتا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ شہر آباد ہوتے ہیں تو ملک آباد ہوتا ہے ایسے ہی کراچی ہے کہ کراچی آباد رہے گا تو پاکسان آباد رہے گا انہوں نے کہا کہ کراچی ترقی کا دروازہ ہے کراچی کو بائی پاس کیا تو ترقی بائی پاس ہوگی اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پھولوں کی نمائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پھول امن اور محبت کی علامت ہیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب ضلع وسطی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے کراچی ویرانی کا شکار تھا کراچی کی رونقیں بحال کرنے کے لئے کراچی کے انتظامات کو اپنے ہاتھ میں لینا ہوگا وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ تقریبا 26 کلو میٹر کی گرین بیلٹس جو کچرے سے بھری ہوئی تھی آ ج ہری بھری نظر آرہی ہے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا ک جب جب حق پرست قیادت نے اس شہر کو اپنے لہو سے سینچا ہے تو پھولوں نے اسی طرح سے خوشبو سے اس شہر کو مہکایا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی گلِ داؤدی کی جنم بھومی ہے کراچی میں پیدا ہوکر دوسرے شہروں کو بھی زینت بخشتا ہے واضح رہے کہ اس نمائش میں رکھے جانے والے پودے بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں تیار کئے گئے پودوں کی تیاری کے دوران چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف کے ہمراہ نرسریوں میں جاکر پودوں کی تیاری کے کام کا جائزہ لیتے رہے گل داؤدی فلاور شو میں 100اقسام کے پھول اور 20ہزار سے زائد پودے رکھے گئے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے اس نمائش میں مختلف طبقہ فکر ،اساتذہ ،فنکار ،گھریلو خواتین ،بچوں طلباء وطا لبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی بچے اور طلباء و طالبات پھولوں کے اسٹالز کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔





7th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release